Chak Bhatti Cricket Club

Website

Chak Bhatti Cricket Club Welcome to the official page of Chak Bhatti Cricket Club

چک بھٹی کرکٹ کلب رجسٹرڈمیچ رپورٹبمقام: جلالپور بھٹیاںبتاریخ: 23 اگست 2026چک بھٹی کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائی سک...
23/08/2026

چک بھٹی کرکٹ کلب رجسٹرڈ
میچ رپورٹ

بمقام: جلالپور بھٹیاں
بتاریخ: 23 اگست 2026

چک بھٹی کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول چک بھٹی انڈر 17 اور گورنمنٹ ہائی سکول رسولپور تارڑ انڈر 17 کے مابین ایک دوستانہ کرکٹ میچ منعقد ہوا۔ یہ مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول چک بھٹی انڈر 17 کھلاڑیوں کی کرکٹ کے میدان میں پہلی ہارڈ بال شرکت تھی، جسے انہوں نے اپنے کوچ سفیان امجد گجر اور نیٹ پریکٹس کوچ ذیشان اصغر آسی کی زیرِ نگرانی نہایت کامیابی سے مکمل کیا۔

ٹاس اور فیصلہ:
گورنمنٹ ہائی سکول رسولپور تارڑ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

*پہلی اننگز — گورنمنٹ ہائی سکول چک بھٹی:*
مقررہ 30 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز کا مجموعی سکور اکٹھا کیا گیا۔
محمد فیضان نے شاندار ناٹ آؤٹ 123 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ علی رضا نے 40 رنز کی معاون اننگز کھیلی۔

دوسری اننگز — گورنمنٹ ہائی سکول رسولپور تارڑ:
255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم محض 77 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ارسلان حیدر (فاسٹ باؤلر) اور محمد حسنین (لیگ اسپنر) نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مخالف بیٹنگ لائن کو بکھیرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

*نتیجہ:*
گورنمنٹ ہائی سکول چک بھٹی انڈر 17 نے یہ میچ 177 رنز کے واضح مارجن سے جیت لیا۔

*تہنیتی پیغام:*
اس شاندار فتح پر چک بھٹی کرکٹ کلب کے صدر میاں سعید الرحمن، نائب صدر نئیر عباس، اور سینئیر کھلاڑیوں محمد اقبال بالی، مصطفی ریاض، محمد احمد چدھڑ، جاوید اقبال گوگی و سہیل عباس نے جونیئرز ٹیم اور کوچ سفیان امجد گجر کو مبارکباد پیش کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی نیک تمنائیں پیش کیں۔

*چک بھٹی کرکٹ کلب رجسٹرڈ*

21/08/2026
21/08/2026

چک بھٹی کرکٹ کلب ® کے لیے یادگار دن — پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ کا انعقاد
الحمدللہ! ہمارے علاقے کے لیے خوشی اور فخر کا لمحہ

آج چک بھٹی کرکٹ کلب (رجسٹرڈ) کی گراؤنڈ میں ایک تاریخی موقع دیکھنے میں آیا، جب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول چک بھٹی کی انڈر 17 ٹیم کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ٹیم پی سی بی سکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت 50 اوورز کے ٹورنامنٹ میں اپنے علاقے کی نمائندگی کرے گی۔

معزز مہمانانِ گرامی
اس اہم موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈسٹرکٹ کوچ سر علی کامران صاحب اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حافظ آباد کے عہدیدار ماموں عزیز اللہ اعوان صاحب خصوصی طور پر تشریف لائے۔ سر علی کامران صاحب نے بچوں کی بیٹنگ اور باؤلنگ تکنیک پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی اور عملی مشقیں کروائیں۔

میزبانی اور انتظامات
اس کامیاب کیمپ کے پیچھے چک بھٹی کرکٹ کلب (رجسٹرڈ) کے کپتان و کوچ سفیان امجد گجر صاحب کی انتھک محنت اور بھرپور کاوشیں شامل ہیں، جنہوں نے اپنی مسلسل کوششوں سے علاقے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے یہ عظیم موقع فراہم کیا۔ ان کی قیادت میں کلب مسلسل نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے کوشاں ہے۔

اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر آصف علی تارڑ صاحب، ابو سفیان صاحب اور جناب فتح شیر صاحب بھی موجود تھے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

مہمانانِ گرامی کی شرکت
مارشل کرکٹ کلب کولو تارڑ کے کپتان رانا وقاص احمد جوئیہ صاحب اور کولو جمخانہ کے صدر جناب بلال حبیب ہنجرا صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی اور نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

اختتامیہ
کیمپ کے اختتام پر کوچ سر علی کامران صاحب نے چک بھٹی کرکٹ کلب کے صدر میاں سعید الرحمن صاحب اور کپتان سفیان امجد گجر صاحب اور محمد جاوید گوگی صاحب کی علاقے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔ پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا، جس پر مہمانوں نے کلب انتظامیہ کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ ہمارے علاقے کے لیے فخر کا مقام ہے کہ چک بھٹی کرکٹ کلب کی کاوشوں سے نوجوان ٹیلنٹ کو قومی سطح پر پہچان کا موقع مل رہا ہے۔ ان شاءاللہ یہ سفر یونہی جاری رہے گا۔

PCB Camp
21/08/2026

PCB Camp

Legends ✴️
17/08/2026

Legends ✴️

16/08/2026

Sufyan AmjadStriving for the best

14/08/2026

Young Zain Munawar, facing Muhammad Arslan

Address

Chak Bhatti
Hafizabad
52170

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chak Bhatti Cricket Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category