03/09/2026
صدر پاکستان پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن سید سجاد حسین شاہ کے مطابق میجر عدنان شہید میموریل پیراگلائیڈنگ ایونٹ 12 اور 13 ستمبر 2026 کو آرا میں منعقد کیا جائے گا۔
یہ ایونٹ میجر عدنان شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پیراگلائیڈنگ کے فروغ کے لیے ایک اہم کاوش ہے۔
تمام پیراگلائیڈنگ کے شوقین افراد، کھلاڑیوں اور عوام الناس کو اس یادگار ایونٹ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
آئیں، شہید کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور اس شاندار ایونٹ کا حصہ بنیں۔ 🇵🇰❤️🪂
شہداء کو سلام، پاکستان زندہ باد!