03/07/2026
کیپٹن اجمل شہید گراؤنڈ اوسیک کو دریا برد ہونے سے بچایا جائے۔
گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل اس گراؤنڈ کی پروٹیکشن کے حوالے سے ہر فورم پر جگہ درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نا ہوئی اور ابتک آدھا گراؤنڈ دریا برد ہوچکا ہے۔۔۔۔
آپ سب کو یہ بات معلوم ہے کہ چترال خصوصاً دروش میں کوئی ایک بھی سول گراؤنڈ موجود نہیں ہے یہ چترال اسکاؤٹس کی عوام دوستی اور محبت کا ثبوت ہے کہ دروش اور چترال کے نوجوان کئی عشرے سے اس خوبصورت گراؤنڈ میں مختلف کھیل کھیلتے آرہے ہیں اور یہاں سے کئی نوجوان یہاں سے اٹھ کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیلوں میں نام کماتے آرہے ہیں ہمیں اپنی سیاسی قائدین کی نا اہلی پر بہت افسوس ہوتا ہے جو پچھتر سال میں نا تو خود سے کوئی ایک بھی گراؤنڈ بنا سکے ہیں اور نا ہی ان سے آئیندہ کوئی امید ہے کہ وہ کوئی کھیل کا نیا میدان بنا سکیں 😌 لیکن ان سے یہ اپیل تو ضرور کر سکتے ہیں کہ اس خوبصورت اور تاریخی میدان کو دریا کی کٹائی سے بچانے کے لیے پروٹیکشن والز کا بندوست کریں اور قوم کے بچوں کا مستقبل کو محفوظ اور شاندار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں
copy..