13/05/2026
کرپشن_کون_کرتا_ہے؟
آج ہر شخص کرپشن پر بات کر رہا ہے اور اس کی مذمت بھی کرتا ہے مگر آج تک کسی نے سوچا ہے کہ کرپشن کون کرتا ہے؟
سیاست دان۔ ملک میں موجود ہر شخص صرف سیاست دانوں کو ہی کرپشن کی جڑ سمجھتے ہیں کہ دنیا بھر میں جتنی کرپشن ہو رہی ہے اُس کے ذمہ دار صرف سیاست دان ہی ہیں۔مگر آج تک کسی نے سوچا نہیں کہ ان بے چاروں کی کوئی قصور نہیں یہ بے چارے فنڈز لاتے ہیں اور پھر کام کی تکمیل تک کروڑوں روپوں سے صرف لاکھ روپے باقی رہتے ہیں۔
ادارے۔ اس ملک میں مختلف قسم کے تعمیراتی ادارے ہوتے ہیں اور وہ تعمیراتی کاموں کے ذمہ دار ہوتے ہیں یعنی منتخب نمائیندگان کو جب اے ڈی پی مل جاتی ہے تو وہ کوئی نمائیُدہ براہ راست نہیں لگا سکتا بلکہ سی این ڈبلیو، آر ڈی ڈی یا کوئی اور جس کے ناموں کا تفصیل مجھے معلوم نہیں۔
ٹھیکدار۔ محکمہ فنڈز کے حصولی کے بعد ٹینڈر لگاتے ہیں اور اس میں صوبہ بھر کے ٹھیکدار شامل ہو جاتے ہیں یہاں پر ریم کے نام سے ڈاکہ زنی شروع ہوجاتی ہے اور آخر تک کروڑ روپوں سے تھوڑے تھوڑے کاٹ کر آخر میں بہت کم رہ جاتے ہیں۔اس میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب ایک ٹھیکدار پچاس لاکھ کا کام لیتا ہے تو وہ دوسرے ساتھی کو وہ کام تیس لاکھ میں دے دیتا ہے، پھر وہی ٹھیکدار اپنے دوسرے ساتھی کو وہ کام پندرہ لاکھ پر دے دیتا ہے۔
انجینر۔ اس طرح انجنیئر جب پی سی ون بناتا ہے تو وہ براہ راست ان سے پانچ فیصد سے لیکر دس فیصد تک لے لیتا ہے۔اس کے کے بعد منتخب نمائیندگان کے خاص لوگ ہوتے ہیں ان کو عطیہ دیا جاتا ہے۔
آخر میں ایک انجینئر کام کو پاس کرنے کے لیے آتا ہے جب تک وہ کلیرنس سرٹیفیکٹ نہیں دیا جاتا اس وقت تک بل کلیر نہیں کیا جاتا۔
اس عمل کے دوران درجن بھر آفیسرز آکر کمیشن حاصل کرتے ہیں اور آخر میں بدنام بیچارے سیاست دان بدنام ہوتے ہیں۔
🤦🤦