25/05/2026
بوائز، مینجمنٹ کی حیثیت سے جب ہم ان ٹرافیوں کو دیکھتے ہیں، تو ہمارا سینہ فخر سے چوڑا ہو جاتا ہے۔ یہ شیلڈز صرف گراؤنڈ کی پرفارمنس نہیں، بلکہ اس مشترکہ خواب اور محنت کا ثبوت ہیں جو ہم نے پسِ پردہ مل کر کی تھی۔
ایک بہترین ٹیم کو جوڑنا، ہر ضرورت کا خیال رکھنا اور آپ کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنا ہمارا فرض تھا، لیکن گراؤنڈ میں جا کر اس سپورٹ کو عزت دینا اور فائنلز تک لڑنا خالصتاً آپ کا جنون تھا۔ ہمیں فخر ہے اپنی اس آر سی سی فیملی پر!
یاد رکھو، سیزن ابھی چل رہا ہے اور ہمارا سفر ابھی جاری ہے۔ مینجمنٹ کا آپ پر یقین آج بھی فولادی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ اب اگلے میچز میں آپ دگنی جان لڑا دو۔ ہر گیند اور ہر رن کے لیے وہ تڑپ نظر آنی چاہیے کہ اس بار ہم نے رنر اپ پر بریک نہیں لگانی، بلکہ ونر بن کر نکلنا ہے!
کمر کس لو بوائز! ہمارا پورا تعاون آپ کے ساتھ ہے، گراؤنڈ میں جان مارو اور چمکتی ہوئی ونر کی ٹرافی اپنے نام کرو۔
ہمیں آپ پر پورا بھروسہ ہے۔ سیزن بھی ہمارا ہے اور کپ بھی ہمارا ہی ہوگا! شاباش آر سی سی! 🏏👑