Shahnawaz Dojo International

Shahnawaz Dojo International Separate classes for Boys & Girls (Ages 5+).
📞 +923001044104

​🇵🇰 SHAHNAWAZ DOJO 🇯🇵 | Est. 2017
Official Branch: IKO Matsushima Japan
Kyokushin Karate | Self-Defense | Street Fighting 👊
Facilities: ❄️AC | 🧬Biometric | 🥋Mats | 🚿Modern Hall.

🇵🇰🥋 جشنِ آزادی گیگا فائٹ نائٹ 2026 🏆قرآنِ مجید کی پُرنور تلاوت سے شروع ہونے والی یہ باوقار اور یادگار شام، جذبۂ حب الوطن...
25/08/2026

🇵🇰🥋 جشنِ آزادی گیگا فائٹ نائٹ 2026 🏆
قرآنِ مجید کی پُرنور تلاوت سے شروع ہونے والی یہ باوقار اور یادگار شام، جذبۂ حب الوطنی اور کیوکشن کراٹے کے جوش کا حسین امتزاج تھی۔ 🤲✨

اس شاندار موقع پر شاہنواز بٹ چیف آف شاہنواز ڈوجو انٹرنیشنل نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ایونٹ آرگنائزر شیہان انتخاب عالم صاحب، ہیڈ کوچ سینسے عدنان صاحب، کیوکشن کراٹے سے وابستہ شخصیات، سٹوڈنٹس کے والدین اور دیگر معززین و شائقینِ مارشل آرٹس نے اپنی شرکت سے تقریب کی رونق دوبالا کی۔ 🤝💐

یہ صرف ایک فائٹ نائٹ نہیں تھی، بلکہ پاکستان سے محبت، نوجوانوں کے جذبے اور مارشل آرٹس کے عزم کا خوبصورت اظہار تھی۔ 🇵🇰🔥

🥋 OSU!
🇵🇰 پاکستان زندہ باد!

19/08/2026

"Mistakes expose our weaknesses so we can sharpen our skills and win. Every mistake is an opportunity to grow."
(Sensei Shahnawaz)

14 اگست 2026ء کو منعقد ہونے والی "جشنِ آزادی گیگا فائٹ نائٹ" ایک نہایت شاندار، باوقار اور یادگار مارشل آرٹس ایونٹ تھا🇵🇰ا...
15/08/2026

14 اگست 2026ء کو منعقد ہونے والی "جشنِ آزادی گیگا فائٹ نائٹ" ایک نہایت شاندار، باوقار اور یادگار مارشل آرٹس ایونٹ تھا🇵🇰

اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر محترم شیہان انتخاب عالم صاحب کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایونٹ کے انتظامات مجموعی طور پر نہایت اعلیٰ معیار کے حامل تھے۔ مہمانوں کے لیے نشستوں کا بہترین انتظام، مختلف علاقوں سے تشریف لانے والے آفیشلز کا پرتپاک استقبال، پھولوں کے گلدستوں سے خیرمقدم، اور تمام ٹیموں و آفیشلز کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور ہم آہنگی کی فضا آپ کی بہترین انتظامی صلاحیتوں اور اعلیٰ نظم و ضبط کی عکاس تھی۔

خصوصاً قابلِ ستائش بات یہ تھی کہ ایونٹ کا آغاز اور اختتام مقررہ وقت کے مطابق ہوا۔ کسی بڑے مارشل آرٹس ایونٹ کو اس قدر منظم انداز میں وقت کی پابندی کے ساتھ مکمل کرنا یقیناً ایک قابلِ تحسین انتظامی کامیابی ہے۔

🥊 ججنگ اور ریفرینگ کا معیار بھی قابلِ تحسین رہا۔ فیصلوں میں شفافیت، نظم و ضبط اور کھیل کے اصولوں کی پاسداری نمایاں تھی، جبکہ تمام فائٹرز نے بھرپور جذبے، بہترین تکنیک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خصوصی طور پر جونیئر فائٹرز کی غیر معمولی کارکردگی اس ایونٹ کا ایک حیران کن اور دلچسپ پہلو رہی۔ کم عمر فائٹرز کا اپنے سے زیادہ تجربہ رکھنے والے سینئر فائٹرز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنا نہ صرف قابلِ تحسین تھا بلکہ شائقین کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ ثابت ہوا۔

🏆 تقسیمِ اسناد و انعامات کی تقریب بھی نہایت باوقار رہی۔ فائٹرز کو روایتی چھوٹی ٹرافیوں کے بجائے بڑے سائز کی خوبصورت ٹرافیوں سے نوازنا ان کی کامیابی اور حوصلہ افزائی کی بہترین مثال تھی۔ اختتام پر تمام ٹیموں اور آفیشلز کے ساتھ یادگار گروپ تصاویر نے اس خوبصورت ایونٹ کی یادوں کو مزید پائیدار بنا دیا۔

تقریب کے اختتام پر تمام شریک ٹیموں اور آفیشلز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنے کے لیے شیہان انتخاب عالم صاحب کا خود موجود رہنا ان کی اعلیٰ ظرفی، مہمان نوازی اور کیوکشن کراٹے کے ساتھ مخلصانہ وابستگی کا مظہر ہے۔

بطور Chief, Shah Nawaz Dojo International اور Country Representative of I.K.O. Matsushima Kyokushin Kaikan Japan، میں کیوکشن کراٹے کے فروغ اور فائٹرز و آفیشلز کے لیے ایک منظم، باوقار اور یادگار پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے شیہان انتخاب عالم صاحب کی اس شاندار کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

جشنِ آزادی گیگا فائٹ نائٹ 2026ء کی کامیابی پر شیہان انتخاب عالم صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

اللہ تعالیٰ کیوکشن کراٹے اور مارشل آرٹس کے فروغ کے لیے آپ کی کاوشوں کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰🥋

Shahnawaz Butt
4th Dan Black Belt
Chief, Shah Nawaz Dojo International
Country Representative
I.K.O. Matsushima Kyokushin Kaikan Japan

SK Martial Arts and Fitness Centre Shihan Entikhab

I 💝 PAKISTAN
14/08/2026

I 💝 PAKISTAN

🥋کیوکشن کراٹے کے بانی عظیم سوسائی ماس اویاما صاحب کے قیمتی فرمودات 📝👊فرمان 4: فائٹ میں آنکھوں کی اہمیت"کسی بھی فائٹ میں ...
06/08/2026

🥋کیوکشن کراٹے کے بانی عظیم سوسائی ماس اویاما صاحب کے قیمتی فرمودات 📝👊
فرمان 4: فائٹ میں آنکھوں کی اہمیت
"کسی بھی فائٹ میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والی چیز آپ کی آنکھیں ہیں۔ مقابلے کے دوران اگر آپ اپنے حریف کی دہشت اور رعب سے اپنی آنکھیں جھکا یا بند کر لیں گے یا اپنا رخ موڑ کر اپنی نظریں چرا لیں گے تو یہ سمجھ لیں کہ آپ اسی لمحے مقابلہ ہار گئے ہیں۔
پورے اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں اور حریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر رکھیں، اس کی ہر حرکت پر نظر رکھیں اور اسی حساب سے اپنے پینترے بدلیں۔
یاد رکھیں، اگر آپ ڈر رہے ہیں تو سامنے والا کوئی بلا نہیں وہ بھی آپکی طرح انسان ہی ہے، امکان غالب ہے کہ وہ بھی آپ سے ڈر رہا ہوگا۔"
پوری تحریر کا خلاصہ (جو ڈر گیا سمجھو مر گیا!)

(جاری: فرمان 5 اگلی پوسٹ میں ملاحظہ فرمائیں شکریہ)
(وہ ویڈیو لنک جس میں سے یہ ارشادات لئے گئے ہیں

🎥 Video Link: https://youtu.be/FI6HQ020zYM?feature=shared

05/08/2026

Celebrating Independence with Strength, Honor & Discipline! 🇵🇰​Sh...

Celebrating Independence with Strength, Honor & Discipline! 🇵🇰​Shahnawaz Dojo International is proud to present its elit...
04/08/2026

Celebrating Independence with Strength, Honor & Discipline! 🇵🇰
​Shahnawaz Dojo International is proud to present its elite team at the prestigious Giga Fight Night Jashn-e-Azadi Karate Show at Giga City, Islamabad! 🥋🔥
​Under the dynamic supervision and leadership of Sensei Shahnawaz (Black Belt 4th Dan, IKO Matsushima Kyokushinkaikan Japan), our finest athletes are set to perform a high-octane display of Kyokushin Karate—representing resilience, power, and ultimate respect.
​We extend our heartfelt gratitude to Shihan Entekhab Alam (Founder, SK Martial Arts and Fitness Centre | Black Belt 6th Dan) for recognizing the potential of Shahnawaz Dojo International and collaborating with us on this grand platform to promote the true spirit of Kyokushin Karate.
​🗓 Date: 14th August 2026
📍 Venue: SK Martial Arts & Fitness Center, Giga City, DHA Phase 2, Islamabad
​⚡ "One Team. One Spirit. One Goal." Don't miss out on witnessing the passion and power live!

🥋کیوکشن کراٹے کے بانی عظیم سوسائی ماس اویاما صاحب کے قیمتی فرمودات 📝👊فرمان 3 : پنچ کی طاقت اور جسم کا وزن"صرف ہاتھ چلانے...
28/07/2026

🥋کیوکشن کراٹے کے بانی عظیم سوسائی ماس اویاما صاحب کے قیمتی فرمودات 📝👊
فرمان 3 : پنچ کی طاقت اور جسم کا وزن
"صرف ہاتھ چلانے سے حریف نہیں گرتا لہٰذا جب بھی آپ پنچ ماریں، تو اس احساس اور جذبے کے ساتھ ماریں کہ وہ حریف کی پسلیوں کو توڑتا ہوا اندر تک اثر کرے۔
زوردار پنچ مارتے وقت اپنی کمر کو گھمائیں اور اپنے جسم کا پورا وزن اس ایک وار کے پیچھے جھونک دیں۔
جب تک کے پورے جسم کا زور اور وزن پنچ میں شامل نہیں ہوگا آپکے وار میں وہ چوٹ پیدا نہیں ہوگی جو آپکے حریف کو شکست دینے کر لئے درکار ہوتی ہے۔"

(جاری: فرمان 4 اگلی پوسٹ میں ملاحظہ فرمائیں شکریہ)

(وہ ویڈیو لنک جس میں سے یہ ارشادات لئے گئے ہیں
Https://youtu.be/FI6HQ020zYM?feature=shared)

سوسائی ماس اویاما فرمان 2: اسٹیمنا (Stamina) ہی فیصلہ کن ہے"جب مقابلہ سخت ہو جائے اور فائٹ پہلے، دوسرے یا تیسرے ایکسٹینش...
24/07/2026

سوسائی ماس اویاما فرمان 2:
اسٹیمنا (Stamina) ہی فیصلہ کن ہے
"جب مقابلہ سخت ہو جائے اور فائٹ پہلے، دوسرے یا تیسرے ایکسٹینشن (اضافی وقت) تک چلی جائے، تو پھر وہاں تکنیک اور مہارت سے زیادہ آپ کا اسٹیمنا (قوتِ برداشت) ہار جیت کا فیصلہ کرتا ہے۔
مارشل آرٹس کے مقابلے میں آخر کار وہی فتح یاب ہوتا ہے جس کا اسٹیمنا زیادہ مضبوط ہوتا ہے، کیونکہ لمبے مقابلے کے آخر میں فائٹ صرف اور صرف سانس اور برداشت کی جنگ بن جاتی ہے۔"

(فرموداتِ سوسائی ماس اویاما سلسلہ جاری: فرمان 3 اگلی پوسٹ میں ملاحظہ فرمائیں شکریہ)

(وہ ویڈیو لنک جس میں سے یہ ارشادات لئے گئے ہیں
Https://youtu.be/FI6HQ020zYM?feature=shared)


Address

Daska

Opening Hours

Monday 17:00 - 21:00
Tuesday 17:00 - 21:00
Wednesday 17:00 - 21:00
Thursday 17:00 - 21:00
Friday 17:00 - 21:00

Telephone

+923006113070

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahnawaz Dojo International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shahnawaz Dojo International:

Shortcuts

Share