Darya Khan cricket

Darya Khan cricket cricket fane

چلو چلو کوٹلہ جام چلو ون نائٹ ایونٹ کوٹلہ جام ہنلانشاء اللہ 11 جولائی کو کوٹلہ جام کی سرزمین پہ بہت بڑا ایونٹ فلڈ لائٹ ک...
05/07/2026

چلو چلو کوٹلہ جام چلو ون نائٹ ایونٹ کوٹلہ جام ہنل
انشاء اللہ 11 جولائی کو کوٹلہ جام کی سرزمین پہ بہت بڑا ایونٹ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے جا رہا ہے ❤️💫
تمام جونیئر سینئر پلیئرز اور شائقین کرکٹ کو دعوت دی جاتی ہے آپ آئیں اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کریں اور کرکٹ سے لطف اندوز حاصل کریں ❤️
انشاءاللہ حاضری ۔۔۔۔۔کمنٹری
وائس آف دریا خان عمران جان 🎤

Venue Alqaim cricket ground railway station Kotla jam 🩵
Most welcome 🤗🤗

🏏 خدمت، دیانت اور کھیل سے محبت کی ایک قابلِ فخر داستانبعض لوگ صرف عہدے سنبھالتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اپنے کردار، محنت اور ا...
05/07/2026

🏏 خدمت، دیانت اور کھیل سے محبت کی ایک قابلِ فخر داستان

بعض لوگ صرف عہدے سنبھالتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اپنے کردار، محنت اور اخلاص سے دل جیت لیتے ہیں۔

2013 سے 2016 کے دوران جب آپ نے ڈی سی اے بھکر میں سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں نبھائیں تو ضلع بھکر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایسی مثال قائم کی جو آج بھی یاد کی جاتی ہے۔

اس عرصے میں آپ نے ذاتی خرچ سے ضلع سطح کے تین بڑے کرکٹ ٹورنامنٹس منعقد کروائے۔ ہر ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کو کرکٹ بالز اور ریفریشمنٹس فراہم کی گئیں، جبکہ فاتح ٹیم کو ٹرافی اور انعامات اور رنر اپ ٹیم کو بھی ٹرافی اور انعامات دیے گئے۔

سب سے قابلِ قدر بات یہ رہی کہ ان تمام سرگرمیوں کے لیے نہ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سے اور نہ ہی کسی دوسرے ادارے یا فرد سے ایک روپیہ بھی مالی تعاون لیا گیا۔ ہر خرچ اپنی ذاتی جیب سے برداشت کیا گیا، صرف اس جذبے کے ساتھ کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں اور کھیلنے کے بہترین مواقع میسر آئیں۔

بعد ازاں یہی خدمت کا جذبہ تحصیل سطح تک بھی جاری رکھا گیا، جہاں اسی طرز پر کرکٹ کے فروغ کے لیے مسلسل عملی اقدامات کیے گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ دلدار حیدر خان گروپ کے نہایت اہم اور فعال رکن سمجھے جاتے ہیں۔ آپ کی انتھک محنت، مستقل مزاجی اور بے لوث خدمات نے گروپ کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا، جس کا ثبوت یہ ہے کہ گروپ نے 2016، 2022 اور حالیہ 2026 کے انتخابات میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

یہ سفر صرف کامیابیوں کا نہیں بلکہ خدمت، دیانت، اخلاص اور کرکٹ سے بے لوث محبت کا سفر ہے۔ ایسے لوگ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہوتے، بلکہ ان کے کام ہی ان کی اصل پہچان ہوتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے، مزید عزت، کامیابیاں اور صحت عطا فرمائے، اور آپ کو ہمیشہ اسی جذبے کے ساتھ کھیل اور نوجوانوں کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین۔ 🌹🏏

ماشاءاللہ ماشاءاللہ 🌺 ❣️ گریٹ منجمنٹ ملک اقبال ڈھول ،تصور لیفٹی کل آل پاکستان کراس سنگل وکٹ ٹورنامنٹ العباس رحمت آباد ای...
04/07/2026

ماشاءاللہ ماشاءاللہ 🌺 ❣️
گریٹ منجمنٹ ملک اقبال ڈھول ،تصور لیفٹی
کل آل پاکستان کراس سنگل وکٹ ٹورنامنٹ العباس رحمت آباد ایک بہترین کامیاب اعلیٰ قسم کے انتظامات کیے ساتھ ہوا ملک اقبال ڈھول جوکہ گلشن کاؤنٹی کے سپانسر ہیں کل انہوں ثابت کر دیا سب بڑی دور سے آئے کھلاڑیوں کو بہترین پرٹول دیا اور ان کی سب سے خاصیت یہ ہے کہ مہمان نواز ہیں گراؤنڈ کے اندر پوری مینجمنٹ کے کھانا ٹھنڈا پانی پورے دن گراؤنڈ میں رہا اس کے تمام تر انتظامات بڑے احسن طریقے سے نبھائے کیا بات ہے ملک اقبال ڈھول اور ایک اچھے انسان ہیں ٹرو کرکٹ لور ایک بہترین ٹورنامنٹ کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور تصور لیفٹی ماشاءاللہ زبردست ورک اس ٹورنامنٹ کو کامیاب کروانے میں تصور لیفٹی آپ کا بھی کردار ہے افنان عزیز گریٹ ورک پورے دن گراؤنڈ رہے بہترین انتظامات بارش آنے کے بعد گراؤنڈ مکمل پانی سے پھرا تھا لیکن منجمنٹ نے کمال کر دیا تین گھنٹے کی محنت سے گراؤنڈ خشک کیا تیار کیا ماشاءاللہ ویلڈن افنان عزیز اینڈ کمپنی ۔۔۔۔❣️❣️❣️❣️❣️

Address

Darya Khan City
Darya Khan
30100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darya Khan cricket posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category