Asad Khan

Asad Khan یااللہ میری زندگی کے بارے میں تیرے
فیصلے میری خواہشوں سے بہتر ہیں ❤️

پرندوں کو دانا ڈالو تو وہ شور مچا کے سب کو بلاتےہیںاور پھر سب مل کر کھاتے ہیںان کو زیادہ کا حرص نہیں ہوتاوہ اپنا حصہ کھا...
06/11/2024

پرندوں کو دانا ڈالو تو وہ شور مچا کے سب کو بلاتےہیں
اور پھر سب مل کر کھاتے ہیں
ان کو زیادہ کا حرص نہیں ہوتا
وہ اپنا حصہ کھاتے ہیں لڑتے نہیں
جتنا ضرورت ہو کھاتے ہیں اور اڑ جاتے ہیں
ان کو پتہ ہے رب نے جو ان کے لئے لکھا ہے
وہ ان کو اس تک پہنچا بھی دے گا
اگلے دن پھر اپنے حصے کا تلاش کرتے ہیں
ان کو پتہ ہوتا ہے رب نے آج بھی
جو ہمارے حصے میں لکھا ہے دے گا

اگر انسان کی بات کی جائے تو ہم انسانوں کا بس چلے تو
دوسروں کی ساری خوشیاں اپنی نظروں سے ہی کھا جائیں
مل کر بانٹ کر کھانے سے انسانوں کو لگتا ہے کہ
ان کا حصہ کم ہو جائے گا
ہم اپنے حصے کو چھوڑ کر دوسروں کے حصّے پر
زیادہ نظر رکھتے ہیں
ہم دوسروں کو خوش ہوتا نہیں دیکھ سکتے
ہمیں دوسروں کی چیزیں زیادہ اٹریکٹ کرتی ہیں

ہمیں لگتا ہے ہم اللّٰہ سے زیادہ
اچھا اپنے لیے منتخب کر سکتے ہیں
ہمیں ہمیشہ رب کی دی چیز اچھی نہیں لگتی
اپنی پسند زیادہ اچھی لگتی ہے

اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے۔۔
وَعَسٰۤى اَنۡ تَكۡرَهُوۡا شَيۡـًٔـا وَّهُوَ خَيۡرٌ لَّـکُمۡ‌ۚ وَعَسٰۤى اَنۡ تُحِبُّوۡا شَيۡـًٔـا وَّهُوَ شَرٌّ لَّـكُمۡؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ وَاَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿﴾

مگر عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بھلی ہو اور عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بھلی لگے
اور وہ تمہارے لئے مضر ہو۔ اور ان باتوں کو)
خدا ہی بہتر جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

جب انسان دوسرے کی چیز پر زیادہ نظر رکھتا ہے تو
پہلے وہ ناشکری کرتا ہے،
پھر حسد اور اس کے بعد حرام حلال کی تمیز بھول جاتا ہے
جو ہمارا ہے پاتال سے بھی نکال کر ہمیں دے دیا جائے گا
اور جو نہیں ہے بھلے جتنی کوشش کر لو پا بھی لو
ہضم نہیں ہو گا
واپس لے لیا جائے گا
اسلئے اللّٰہ کے دیے پر راضی رہیں آپکا اپنا ہے ہی کیا ؟؟
جو ہے وہ بھی رب کا ہے
شکر کریں رب کی عطا کردہ نعمتوں کا،
کیونکہ جو آج آپ کے پاس ہے وہ کسی اور کا خواب ہے❤

ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔۔
لَٮِٕنۡ شَكَرۡتُمۡ لَاَزِيۡدَنَّـكُمۡ‌
اگر شکر کرو گے تو میں تمہیں زیادہ دوں گا_____!!!💫

زندگی سے تقاضا اور گلہ نکال دیا جائے تو سکونپیدا ہو جاتا ہے سکون اللہ کی یاد سے اور انسان کیمحبت سے پیدا ہوتا ہے نفرت اض...
04/11/2024

زندگی سے تقاضا اور گلہ نکال دیا جائے تو سکون
پیدا ہو جاتا ہے سکون اللہ کی یاد سے اور انسان کی
محبت سے پیدا ہوتا ہے نفرت اضطراب پیدا کرتی ہے
اضطراب اندیشے پیدا کرتا ہے اور اندیشہ سکون سے
محروم کر دیتا ہے محبت نہ ہو تو سکون نہیں💜❤️

دن تو ہمیشہ ایک جیسا ہی ہوتا ہے ہاں مگر اس کو اچھااور برا ہم نے خود ہی بنانا ہوتا ہے یہ سب کچھ انسان کیسوچ اور انسان کے ...
03/11/2024

دن تو ہمیشہ ایک جیسا ہی ہوتا ہے ہاں مگر اس کو اچھا
اور برا ہم نے خود ہی بنانا ہوتا ہے یہ سب کچھ انسان کی
سوچ اور انسان کے ضمیر پر ہے کچھ لوگ سارا دن اچھے کام
کرتے ہیں لیکن پھر بھی وہ یہ سوچتے ہیں کہ ہم سے کسی کے
ساتھ کچھ برا نہ ہو گیا ہو اور کچھ لوگ سارا دن برے کام
کرتے ہیں سوچتے ہیں کہ ہمارا دن آج کا بہت اچھا گزرا ہے

ایک اچھے انسان کی زندگی کا بہترین حصہ اس کے محبت
اور رحمدلی سے کیے گئے معمولی اور گمنام اعمال ہیں
جو وہ ان لوگوں کیلئے کرتا ھے جن سے اس کا کوئی
رشتہ نہیں ھوتا,اللہ پاک ہمارے دلوں کو نرم کردے
اور اس میں انسانیت سے محبت پیدا کردے
اور ہم خوشیاں اور پیار تقسیم کرنے والے بن جائیں❤️💜🩵

*آپکے پاس ایک ہی روٹی ہو اور آپکے بچے بھوکے ہوںتو آپ اس روٹی کو پرندوں کو نہیں ڈالیں گے.**اگر آپکے پاس ایک چھاگل پانی کی...
02/11/2024

*آپکے پاس ایک ہی روٹی ہو اور آپکے بچے بھوکے ہوں
تو آپ اس روٹی کو پرندوں کو نہیں ڈالیں گے.*

*اگر آپکے پاس ایک چھاگل پانی کی ہو اور آپ کو صحرا
عبور کرنا ہو تو آپ اس پانی سے پاؤں نہیں دھوئیں گے.*

*آپکے پاس ایک ہی زندگی ہے اور اسی سے آپکو آخرت کمانی
ہے تو آپ اسے بے کار کاموں پر کیسے صرف کر سکتے ہیں*
آج عمل کا وقت ہے حساب کا نہیں
جبکہ کل حساب ہوگا عمل نہیں ہوگا
دعاؤں میں یاد رکھنا 🤲🩵💜❤️

کائنات کا سب سے خوبصورت انعام یہ ہے..!!🌸کہ آپ اپنے محبوب کے محبوب ہوں..!!❤️💜🩵
31/10/2024

کائنات کا سب سے خوبصورت انعام یہ ہے..!!🌸
کہ آپ اپنے محبوب کے محبوب ہوں..!!❤️💜🩵

صبر کرنا اگر اتنا آسان ہوتا...تو اللّہ نے اتنا اجر نہ رکھا ہوتاہاں ہوتا ہے ایسا...صبر ٹوٹ بھی جاتااشک سے تر آنکھ ہو بھی ...
30/10/2024

صبر کرنا اگر اتنا آسان ہوتا...تو اللّہ نے اتنا اجر نہ رکھا ہوتا
ہاں ہوتا ہے ایسا...صبر ٹوٹ بھی جاتا
اشک سے تر آنکھ ہو بھی جاتی...لیکن پھر بھی
اللّہ پر یقین کمزور نہ کرنا..زبان پر شکوہ نہ آنے دینا
وہ سن لیتے ہیں لیکن وقت لگتا ہے
جب معاملہ اللّہ پر چھوڑ دیا جاتا ہے نا
تو معاملے اور اللّہ کے درمیان نہیں آتے
اللّہ ٹھیک کر دینگے سب...بس اللّہ پر یقین مضبوط رکھنا
پھر یقین رکھنے والوں کے لئے معجزے ہو بھی جاتے ہیں.💜❤️

پتوں سے خالی درخت۔۔۔ خزاں کا سب سے خوبصورت منظر ہےجو بتاتا ہے کہاگر انسان اپنا اندر خالی کر لے، تو کتنا خوبصورت ہو جائے ...
27/10/2024

پتوں سے خالی درخت۔۔۔
خزاں کا سب سے خوبصورت منظر ہے
جو بتاتا ہے کہ
اگر انسان اپنا اندر خالی کر لے، تو کتنا خوبصورت ہو جائے گا
حسد و کینہ سے خالی،
بغض و غصے سے خالی،
جھوٹ و نفرت سے خالی،
گناہوں سے خالی،
حرص و ہوس سے خالی،
انتقام سے خالی۔۔۔
جب انسان ان سب چیزوں کو اپنے اندر سے جانے دے گا،
(جیسے خزاں میں درخت سے پتے گرتے ہیں
تو پتوں سے خالی درخت خزاں کا سب سے
خوبصورت منظر بن جاتا ہے)
انسان بھی ویسا ہی خوبصورت ہو جائے گا۔
روح کا گھر اور دل کا آنگن بہت خوبصورت
منظر پیش کر رہے ہوں گے. . .🍂🌼🍁🍂

اندها دنیا کو دیکھنے کی، بہرا سننے کی،  لنگڑا چلنے کیاور گونگا بولنے کی تمنا کرتا ہےاور تم دیکھتے، سنتے، چلتے اور بولتے ...
25/10/2024

اندها دنیا کو دیکھنے کی، بہرا سننے کی، لنگڑا چلنے کی
اور گونگا بولنے کی تمنا کرتا ہے
اور تم دیکھتے، سنتے، چلتے اور بولتے ہو!
پھر کون سی چیز تمہیں رب کا شکر بجالانے سے روکتی ہے
الله کے بڑے احسانوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ
اس نے تمہیں مکمل بنایا-
تو پھر تم کیوں نہیں کہتے! "الحمدللہ"🖤

ہماری کچھ دعاؤں کی قبولیت کا راستہ بہت مشکل ہوتا ہےاور پتا ہے اللہ تعالٰی نے یہ راستہ مشکل کیوں رکھا ہے؟تاکہ جب وہ نعمت ...
23/10/2024

ہماری کچھ دعاؤں کی قبولیت کا راستہ بہت مشکل ہوتا ہے
اور پتا ہے اللہ تعالٰی نے یہ راستہ مشکل کیوں رکھا ہے؟
تاکہ جب وہ نعمت ہمیں ملے تو ہم اُس کی قدر کر سکیں
وہ نعمت اتنی بڑی اور خاص ہوتی ہے کہ اللہ چاہتا ہے
کہ ہم کہیں اپنی ناشکری میں اُس کی اہمیت
نظر انداز نہ کر دیں بس اِسی لیے کچھ سفر کٹھن ہوتے ہیں،
لہذا مایوس نہ ہوا کریں..🙏🏻
منزل کا سکون راہ کی تھکاوٹ بھلا دے گا..!!❤️🤍💜

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ ہر چیز آپ کے ہاتھوں سےنکل رہی ہے اور حالات آپ کے موافق نہیں ہیںتو ایک دفعہ اس درخت کے بارے میں ضرو...
21/10/2024

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ ہر چیز آپ کے ہاتھوں سے
نکل رہی ہے اور حالات آپ کے موافق نہیں ہیں
تو ایک دفعہ اس درخت کے بارے میں ضرور سوچیں
جو ایک ایک کر کے اپنے تمام پتے کھو دیتا ہے
لیکن پھر بھی کھڑا رہتا ہے صرف اس امید پر کے
بہار کے دن ضرور آئیں گے
اس طرح اپنے پیدا کرنے والے سے امید رکھیں
جو ہر چیز پر قادر ہے۔*
﴿وهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴾🩷

حالات سخت سے سخت ہوجاٸیں تو جان لیجیےکہ آسانی آنے والی ہے....وہ مالک دو جہاں اتنا مہربان ہے کہ مشکلوں کے بعد آسانیاں کر ...
20/10/2024

حالات سخت سے سخت ہوجاٸیں تو جان لیجیے
کہ آسانی آنے والی ہے....وہ مالک دو جہاں اتنا مہربان ہے کہ مشکلوں کے بعد آسانیاں کر دیتا ہے۔❤️

میں نے سسک کے کہا مولا میرے ہاتھ میرا دل خالی ہےتو رب نے قرآن میں کہا۔۔۔” والَسوفَ يُعطيكَ رَبُّكَ فَتَرضٰى“”اور عنقریب ...
18/10/2024

میں نے سسک کے کہا
مولا میرے ہاتھ میرا دل خالی ہے
تو رب نے قرآن میں کہا۔۔۔

” والَسوفَ يُعطيكَ رَبُّكَ فَتَرضٰى“
”اور عنقریب آپ کا رب آپکو اتنا نوازے گا
کہ آپ راضی ہو جائیں گے“
میرے سارے غم دھل گئے، دل ہلکا پھلکا ہو گیا
کیونکہ بات رب کی تھی اور رب کی بات سے سچی
بھلا کس کی بات ہو سکتی ہے۔۔۔!!!❤️🤍❤️

#جمعہ
#اللہ
#محمد #رسول #مکہ #مدینہ

Address

Daira Din Panah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asad Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Asad Khan:

Share

Category