Insaf tv pk انصاف ٹی وی

Insaf tv pk انصاف ٹی وی My name is Ajeeb country Pakistan

پاکستان کے لئے 1947 میں ووٹ پشتون قوم نے دیا1948میں آذاد کشمیر کا تحفہ پشتون قوم نے دیا1965 کی جنگ میں پاکستانی فوج کے ش...
16/07/2026

پاکستان کے لئے 1947 میں ووٹ پشتون قوم نے دیا
1948میں آذاد کشمیر کا تحفہ پشتون قوم نے دیا
1965 کی جنگ میں پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ پشتون لڑے
1969 میں دیر سوات اور چترال کی پشتون ریاستیں بلا مشروط پاکستان میں شامل ہوئیں
1971 کی جنگ میں پشتون قوم پاکستانی فوج کا ساتھ دیا
1979 میں جب روس نے پاکستان کے گرم پانیوں تک پہنچنے کا خواب دیکھا توان کے اس خواب کو پشتون قوم نے مٹی میں ملا کر اپنی خون سے پاکستان کادفاع کیا
1999 میں کارگل جنگ میں کرنل شیر خان جیسے بہادر پشتونوں نے پاکستان کا دفاع کیا.
دہشتگردی کے پندرہ سالہ جنگ میں صرف صاف شفات قربانی پشتون نے پیش کیا

اگر انسانیت کی خاطر آپ لوگ بھی میرے ساتھ ہو تو دنیا کو بتاو ہم امن پسند ہے

16/07/2026

لوئر دیر حالات خہ نہ دی 🙏🙏امن امن امن

15/07/2026

Breaking News لوئر دیر کے تھانہ خال کی حدود لڑم کے پہاڑی علاقے میں فتنہء خوارج اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی، جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

15/07/2026

Vilog coming soon

ضلع لوئر دیر  #اسبنڑجاکڑبابا میں منعقد ہونے والا دو روزہ ثقافتی میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ دل کی گہرائیوں سے ...
14/07/2026

ضلع لوئر دیر #اسبنڑجاکڑبابا میں منعقد ہونے والا دو روزہ ثقافتی میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ دل کی گہرائیوں سے ان تمام دوستوں، نوجوانوں، منتظمین، ویلاگرز، میڈیا نمائندگان، سیاسی و سماجی شخصیات اور دور دراز سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ، جنہوں نے اپنی موجودگی سے اس میلے کو یادگار بنا دیا۔

اس میلے نے ایک بات پھر ثابت کر دی کہ لوگ صرف کسی پروگرام کی وجہ سے نہیں آئے تھے، بلکہ جکڑ بابا کے سرسبز پہاڑ، صدیوں پرانے دیار اور دیگر قیمتی درخت، ٹھنڈی ہوائیں، خوشگوار موسم اور قدرتی حسن ہی اس علاقے کی اصل پہچان ہیں۔ یہی وہ خوبصورتی ہے جو ہر سال ہزاروں لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔

#خاص طور پر جولائی کے مہینے میں جب ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی ہوتی ہے، اس وقت یہ #ٹورزم سپاٹ خوشگوار موسم کسی نعمت سے کم نہیں۔ لوگ یہی موسم دیکھنے کے لیے آٹھ، دس گھنٹے کا سفر طے کرکے کمراٹ، کالام اور دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں، جبکہ #ہمارے علاقے کا یہ قدرتی حسن ہمارے ایک قیمتی خزانہ ہے۔ اگر ہم اس کی حفاظت کریں، #سڑک بہتر بنائیں اور #جنگلات کو محفوظ رکھیں تو آنے والے برسوں میں جکڑ بابا، بترے ٹاپ اور اسو ٹاپ بھی ضلع دیر لوئر کے نمایاں سیاحتی مقامات میں شمار ہو سکتے ہیں۔

اسی لیے میری (فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ) اور معزز ہمایون_خان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہمارے علاقے اہم سیاحتی مقامات:
#جاکڑبابا

#اسوٹاپ

کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔ #جنگلات کی غیر قانونی #کٹائی کو سختی سے روکا جائے، ان قدرتی نعمتوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے، اور ان مقامات تک بہتر #سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ سیاحت کو مزید فروغ ملے۔

درخت صرف لکڑی نہیں ہوتے، بلکہ یہی ہماری ٹھنڈی ہوائیں، #خوبصورت موسم، صاف ماحول اور آنے والی نسلوں کا مستقبل ہیں۔ اگر آج ہم نے ان کی حفاظت کی تو کل پوری دنیا ہمارے علاقے کی خوبصورتی دیکھنے آئے گی۔

آخر میں ایک بار پھر ان تمام لوگوں کا #شکریہ جنہوں نے اس خوبصورت ثقافتی میلے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے، اور ہمارے علاقے کو ہمیشہ سرسبز، پُرامن اور خوبصورت رکھے۔
.

Adresse

Chakdara
Paris

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Insaf tv pk انصاف ٹی وی publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Insaf tv pk انصاف ٹی وی:

Raccourcis

Partager