18/08/2026
پولیس اسٹیشن گاگرہ بونیر میں ایس پی CTD پشاور کا خصوصی لیکچر
بونیر، 18 اگست 2026ء: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا جناب ذوالفقار حمید صاحب (PSP)، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ جناب نثار احمد خان تنولی صاحب (PSP) اور ڈی آئی جی ٹریننگ جناب آفتاب احمد محسود صاحب (PSP) کی ہدایات پر پولیس ٹریننگ اسکول بونیر کے زیرِ اہتمام جاری انٹرن شپ پروگرام کے تحت پولیس اسٹیشن گاگرہ بونیر میں خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
ایس پی CTD پشاور جناب باچا حضرت صاحب نے انٹرنز کو CTD کے کردار، فرائض، ذمہ داریوں، دائرۂ اختیار، دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی اور پیشہ ورانہ پولیسنگ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ اسکول بونیر جناب روشن زادہ صاحب نے معزز مہمان افسر کا استقبال کیا، جبکہ پولیس ٹریننگ اسکول بونیر کے فوکل پرسن و لائن افسر جناب خیراللہ خان صاحب نے خصوصی تربیتی نشست کے انتظامات و تیاریوں کی نگرانی کی اور نشست کے احسن انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے۔
انٹرنز نے لیکچر کے دوران مختلف سوالات کیے، جن کے جناب باچا حضرت صاحب نے تفصیلی جوابات دیے اور شرکاء کو پیشہ ورانہ پولیسنگ کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی۔
ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ اسکول بونیر جناب روشن زادہ نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد شرکاء کو پولیس کے مختلف شعبہ جات کے عملی امور اور پیشہ ورانہ طریقۂ کار سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر پولیس افسران کے خصوصی لیکچرز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
ترجمان پولیس ٹریننگ اسکول بونیر