21/08/2026
سوات فٹبال انتظامیہ سے ایک اہم سوال ⚽❗
بلوگرام فٹبال گراونڈ 😔
ہم نے حال ہی میں صوابی میں فائنل جیتا اور اس سے پہلے بھی مختلف ٹورنامنٹس میں بہترین نتائج دیے ہیں۔ سوات میں بھی ہماری ٹیم کئی میچز میں اچھا پرفارم کرتی رہی ہے۔
تو پھر سوال یہ ہے کہ Buner City FC کو اس ٹورنامنٹ میں انٹری کیوں نہیں دی گئی؟
ہمیں افسوس ہے کہ ہماری ٹیم، جو مسلسل میدان میں اپنی کارکردگی ثابت کر رہی ہے، اسے اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
اگر ہماری انٹری نہ دینے کی کوئی واضح اور میرٹ پر مبنی وجہ ہے تو سوات DFA اسے عوام کے سامنے واضح کرے۔
ہم کسی پر الزام لگانے کے بجائے صرف شفافیت، میرٹ اور برابر مواقع کا مطالبہ کرتے ہیں۔
فٹبال میں فیصلے کھیل اور کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، ذاتی تعلقات یا گروپ بندی کی بنیاد پر نہیں۔
Buner City FC کو آخر انٹری کیوں نہیں دی گئی؟ ⚽❗