29/03/2026
🏆 **چمپئن… چمپئن… چمپئن!** 🏆
الفتح کرکٹ کلب تخت بھائی نے **TPL ایڈیشن 2** اپنے نام کرتے ہوئے تخت بھائی پریمیئر لیگ کی چمپئن شپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ یہ اعزاز سپانسر اینڈ آنر عدنان خان کی ٹیم کے حصے میں آیا، جبکہ ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم **150,000 (ایک لاکھ پچاس ہزار روپے)** رہی۔
سب سے بڑی بات آج پورا دن الفتح کلب نے لوکل سائیڈ پر بغیر کسی اوپن کھلاڑی کے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا
کپتان **داود لیفٹی** کی شاندار قیادت اور دلیرانہ کارکردگی نے ٹیم کو کامیابی کی راہ دکھائی۔ بیٹنگ میں **قیصر لیفٹی، جمال خان، داود لیفٹی، داود پٹھان اور عبداللہ جانی** نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے مخالف ٹیموں کو بے بس کر دیا۔
فائنل میچ میں **قیصر لیفٹی** نے تباہ کن آل راؤنڈر کارکردگی دکھا کر **مین آف دی فائنل** کا اعزاز اپنے نام کیا، جبکہ **سجاد خان تخت بھائی** پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لے کر **بیسٹ باؤلر** قرار پائے۔
گیند بازی میں **آفتاب تخت بھائی، سدیس لیفٹی اور داود لیفٹی** نے بھی شاندار کردار ادا کیا۔
ٹورنامنٹ کے آونر **سہیل ماربل فیکٹری عطاء اللہ مردان**، مہمانِ خصوصی **فرحان خان** (برادرِ عدنان خان)، سپانسر **اعزاز افضل (آونر ٹیم ZCCM مردان)**، جبکہ **خارث زمان، ماجد خان، سہیل بھائی، حاجی مدثر اور چیف آرگنائزر نوید لالا** نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
آخر میں پوری ٹیم، خصوصاً ٹیم کے آونر **عدنان خان (مقیم KSA)** اور ٹیم کوچ **نوید لالا** کو دل کی گہرائیوں سے اس شاندار کامیابی پر مبارکباد۔
💐 **ویلڈن الفتح کرکٹ کلب… آپ واقعی چمپئن ہیں!** 💐