28/08/2025
خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان کی خصوصی کاوشوں اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ’’کھیل سے خدمت‘‘ کے نام سے فلڈ ریلیف ایگزیبیشن میچ ہفتے کے روز عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا۔
اس میچ میں پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے مابین مقابلہ ہوگا جس میں پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی اور اسٹارز بشمول شاہد آفریدی، یونس خان، اظہر محمود، بابر اعظم، وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل، اظہر علی، یاسر شاہ اور دیگر نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔
یہ میچ نہ صرف کرکٹ کا شاندار مقابلہ ہوگا بلکہ عمران خان کے غریب دوست ویژن اور خدمت کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے امید اور تعاون کا پیغام بھی ہوگا۔
🎟 ٹکٹیں عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم، قیوم اسپورٹس کمپلیکس (پشاور صدر) اور حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں دستیاب ہیں۔