DCA Bannu

DCA Bannu President Inam Khan Gs Naimat Khan Treasure Haroon khan

ماشاءاللہ ڈسٹرکٹ بنوں کے لئیے اعزاز کی بات ۔ مدثر خان ، معاز وزیر ، عامر لیفٹی اور عتیق الرحمن کی سی بی انڈر 19 فاٹا ریج...
30/08/2026

ماشاءاللہ ڈسٹرکٹ بنوں کے لئیے اعزاز کی بات ۔
مدثر خان ، معاز وزیر ، عامر لیفٹی اور عتیق الرحمن کی سی بی انڈر 19 فاٹا ریجن کیمپ کے لئیے سلیکٹ ھوئے ھے ۔
گوڈ لک اینڈ بیسٹ ایشز ٹو آل ۔
Bannu

فاٹا ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شبیر عالم نے آج بنوں کا مختصر دورہ کیا۔اس موقع پر بنوں کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر  انعام ...
17/08/2026

فاٹا ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شبیر عالم نے آج بنوں کا مختصر دورہ کیا۔
اس موقع پر بنوں کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر انعام خان ، عبدلوحید قریشی صاحب، رخیم باز خان شاہ فیصل استاد ، خامد استاد اور دیگر ڈی سی بنوں ممبرز موجود تھے
دورے کے دوران صدر شبیر عالم نے سکول کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ بنوں میں کرکٹ کی سرگرمیوں اور دستیاب سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر کرکٹ کے فروغ، باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

انتہائی غم اور صدمے کے ساتھ یہ خبر یاد کی جاتی ہے کہ ہمارے بنوں کے باصلاحیت اور محنتی سیپن باؤلر علیم خان میچ کے دوران د...
10/08/2026

انتہائی غم اور صدمے کے ساتھ یہ خبر یاد کی جاتی ہے کہ ہمارے بنوں کے باصلاحیت اور محنتی سیپن باؤلر علیم خان میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہم سے جدا ہو گئے تھے۔ ان کی کرکٹ سے محبت اور جذبہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB)، فاٹا ریجن کے صدر شبیر عالم صاحب، فاٹا ریجن کے ہیڈ کوچ ریاض آفریدی صاحب، DCA بنوں کے صدر انعام اللہ خان صاحب اور DCA بنوں کے تمام معزز ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے مرحوم علیم خان کی بہترین کارکردگی، محنت اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے ساتھ مالی معاونت اور نقد (Cash) انعام کا تعاون کیا۔
ان تمام عہدیداران اور منتظمین کا یہ اقدام انتہائی قابلِ تحسین ہے، جس سے غمزدہ خاندان کی حوصلہ افزائی ہوئی اور یہ ثابت ہوا کہ کرکٹ فیملی اپنے کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔
اللہ تعالی مرحوم علیم خان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین!

بنوں کے کرکٹ کے روشن مستقبل کی ایک خوبصورت شروعات ڈی سی اے بنوں کے زیرِ انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سکولز کرکٹ پروگرا...
06/08/2026

بنوں کے کرکٹ کے روشن مستقبل کی ایک خوبصورت شروعات ڈی سی اے بنوں کے زیرِ انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سکولز کرکٹ پروگرام کے تحت ضلع بنوں کے سکولز ٹرائلز کامیابی سے مکمل ہوئے یہ ٹرائلز ڈی سی اے بنوں کے ہیڈ کوچ #سید شہزاد شاہ پریزیڈنٹ #انعام خان جنرل سیکرٹری #نعمت خان کوآرڈینیٹر #اسماعیل خان ٹریژر #ہارون خان #عبدلوحید قریشی صاحب اور تمام ڈی سی اے ممبرز کی نگرانی میں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر منعقد کیے گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ گراس روٹ لیول پروگرام قابلِ ستائش ہے کیونکہ مضبوط کرکٹ کی بنیاد سکولوں سے ہی رکھی جاتی ہے آج انہی میدانوں میں وہ باصلاحیت بچے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو کل ان شاء اللہ ضلع بنوں خیبرپختونخوا اور پاکستان کی نمائندگی کریں گے ڈی سی اے بنوں اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو ہر ممکن مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ ہمارے ضلع کا ہر باصلاحیت کھلاڑی اپنی منزل تک پہنچ سکے آئیں مل کر اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں کیونکہ یہی بچے پاکستان کرکٹ کا روشن مستقبل ہیں اللہ تعالیٰ کرے کہ ان ٹرائلز سے منتخب ہونے والے بچے مستقبل میں پاکستان کرکٹ کا سرمایہ ثابت ہوں آمین ۔

Media Coordinator DCA Bannu Page

ماشاءاللہ ڈسٹرکٹ بنوں میں آج 4 اگست کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2  گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 خرا ہائی سکول اینڈ کالج منش خی...
04/08/2026

ماشاءاللہ ڈسٹرکٹ بنوں میں آج 4 اگست کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 خرا ہائی سکول اینڈ کالج منش خیل اور اخسان ماڈل سکول اینڈ کالج بنوں سکولوں کے ٹرائل منعقد ھوئے ۔ جس میں ان چار سکولز کے پلییروں نے بھرپور خصہ لیا ۔
Under The Super Vision Of Coach Shahzad Shah ، Abdul Waheed Qureshi ,Ismail Khan ,Bilal Khan and Other DCa Members
President Inam khan
Gs Naimat khan
Treasure Haroon khan
_bannu triqls

ماشاءاللہ ڈسٹرکٹ بنوں میں آج 3 اگست کو گورنمنٹ ہائی سکول ماما خیل بنوچی گورنمنٹ ہائی سکول خدری ممند خیل اور عادل پبلک سک...
03/08/2026

ماشاءاللہ ڈسٹرکٹ بنوں میں آج 3 اگست کو گورنمنٹ ہائی سکول ماما خیل بنوچی گورنمنٹ ہائی سکول خدری ممند خیل اور عادل پبلک سکول اینڈ کالج بنوں سکولوں کے ٹرائل منعقد ھوئے ۔ جس میں ان تین سکولز کے پلییروں نے بھرپور خصہ لیا ۔
Under The Super Vision Of Coach Shahzad Shah ، Abdul Waheed Qureshi ,Ismail Khan ,Bilal Khan and Other DCa Members
President Inam khan
Gs Naimat khan
Treasure Haroon khan
_bannu triqls

ماشاءاللہ ڈسٹرکٹ بنوں میں کل 2 اگست کو GHs No 4 اور GHS Kinger اور  پی پی سی سکول اینڈ کالج لنک روڈ سکولوں کے ٹرائل منعق...
03/08/2026

ماشاءاللہ ڈسٹرکٹ بنوں میں کل 2 اگست کو GHs No 4 اور GHS Kinger اور پی پی سی سکول اینڈ کالج لنک روڈ سکولوں کے ٹرائل منعقد ھوئے ۔ جس میں ان تین سکولز کے پلییروں نے بھرپور خصہ لیا ۔
Under The Super Vision Of Coach Shahzad Shah ، DCa President Inam Khan Secretary Naimat Khan Abdul Waheed Qureshi Saib Rahim Baz Khan Ismail Khan And All DCA Bannu Members
_bannu triqls

آج ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (DCA) بنوں کا ایک اہم جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اور معز...
01/08/2026

آج ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (DCA) بنوں کا ایک اہم جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اور معزز اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع بنوں میں کرکٹ کے فروغ، مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، اور آنے والے سیشنز کے لیے حکمت عملی و انتظامی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ تمام اراکین نے کھیل کی بہتری اور بنوں کے کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

🏏 PCB School Cricket Championship 2026 🏏تمام ٹیموں، کھلاڑیوں اور سکول انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اپنی تیاریاں بروقت مکمل کر...
30/07/2026

🏏 PCB School Cricket Championship 2026 🏏

تمام ٹیموں، کھلاڑیوں اور سکول انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اپنی تیاریاں بروقت مکمل کریں اور مقررہ وقت پر ٹرائلز کے لیے پہنچیں۔

⏰ وقت کی پابندی کریں۔
🤝 ڈسپلن، نظم و ضبط اور کھیل کے بہترین اخلاق کا مظاہرہ کریں۔
🏏 اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں اور DCA Bannu کا نام روشن کریں۔

کسی بھی قسم کی معلومات، رہنمائی یا مسئلے کی صورت میں بلا جھجھک DCA Bannu سے رابطہ کریں۔

اللہ تعالیٰ تمام کھلاڑیوں کو کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔ 💚🇵🇰
DCA president INAM khan
Gs Naimat khan
Treasurer Haroon khan

Address

Bannu
28100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DCA Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share