03/03/2026
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئ
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
بالاکوٹ کے میدانوں کی رونق اور ہر دلعزیز شخصیت جاوید عرف مہانڈری کی ناگہانی شہادت کی خبر نے دل کو بےحد غم زدہ کر دیا ہے۔ جاوید محض ایک انسان نہیں بلکہ اپنی خوش اخلاقی اور زندہ دلی کی وجہ سے ہر محفل کی جان تھا۔ اس کی پُرکشش مسکراہٹ اور میدانوں میں اس کا پُرجوش انداز بالاکوٹ کی فضاؤں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آج دکھ کی اس گھڑی میں صرف اس کا خاندان ہی نہیں بلکہ پورا بالاکوٹ سوگوار ہے کیونکہ وہ ہم سب کا اپنا تھا۔
ہم اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کی جائیں۔ ہم جاوید کے لیے انصاف کے طلبگار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ قانون اپنی بالادستی ثابت کرے گا تاکہ اس کے لواحقین اور چاہنے والوں کو سکون مل سکے۔
اللہ تعالیٰ جاوید مہانڈری کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔