Jani Friends Football Club Baffa

Jani Friends Football Club Baffa JANI FRIENDS FOOTBALL CLUB IS An Amateur FOOTBALL club from district Mansehra, kp, Pakistan

ریکو ٹیکس ڈویژنل فٹبال کپ میں ہمارا سفر گزشتہ شام سیمی فائنل میں سجاد شہید ایف سی اوگی کے خلاف پنالٹی ککس پر شکست کے سات...
01/09/2026

ریکو ٹیکس ڈویژنل فٹبال کپ میں ہمارا سفر گزشتہ شام سیمی فائنل میں سجاد شہید ایف سی اوگی کے خلاف پنالٹی ککس پر شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
پورے ٹورنامنٹ کے دوران ہماری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تاہم سیمی فائنل میں قیمتی مواقع ضائع ہونے کے باعث ہم فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔ اس کے باوجود ہمیں اپنے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور بہترین کارکردگی پر فخر ہے۔
سجاد شہید ایف سی اوگی کو جیت پر مبارکباد اور فائنل کے لیے نیک تمنائیں۔
ہم اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین فہد خان، شاہ زیب خان اور ریمی خان کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

الحمدللہ! ثم الحمدللہ! آج ہم نے پہلا محمد پرویز میموریل ڈویژنل فٹبال ٹورنامنٹ، کنج فٹبال اسٹیڈیم ایبٹ آباد کا فائنل ایک ...
30/08/2026

الحمدللہ! ثم الحمدللہ!
آج ہم نے پہلا محمد پرویز میموریل ڈویژنل فٹبال ٹورنامنٹ، کنج فٹبال اسٹیڈیم ایبٹ آباد کا فائنل ایک بہترین، منظم اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم جدون ایف سی میرپور کے خلاف جیت کر اپنے نام کر لیا۔
فائنل ایک انتہائی سنسنی خیز اور سخت مقابلہ تھا، کیونکہ دونوں ٹیمیں تقریباً یکساں مضبوط تھیں۔ مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور مقابلہ 0-0 سے برابر رہا۔
پینلٹی شوٹ آؤٹ میں ہمارے نوجوان گول کیپر سید طلحہ شاہ نے ایک مرتبہ پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی اہم پینلٹی کک کو بچایا، جس نے ہمیں یہ تاریخی فتح اور چیمپئن شپ دلانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
ہمیں اپنے تمام کھلاڑیوں اور پوری ٹیم کی اس شاندار کارکردگی پر بے حد فخر ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ہر لحاظ سے انتہائی سخت اور چیلنجنگ تھا، کیونکہ تمام ٹیموں کے لیے اپنے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا لازمی تھا اور صرف دو گیسٹ کھلاڑیوں کی اجازت تھی، وہ بھی صرف ہزارہ ڈویژن سے۔ اس لیے ہر ٹیم کے لیے یہ ایک حقیقی امتحان تھا۔
ہم اپنے تمام سپورٹرز اور چاہنے والوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران ہماری حوصلہ افزائی اور بھرپور حمایت کی۔ ہم اپنے کلب آفیشلز، ٹیم مینجمنٹ اور تمام تعاون کرنے والوں کے بھی انتہائی شکر گزار ہیں، جن کی حمایت اور تعاون کے بغیر ایسے بڑے ایونٹ میں ہماری شرکت بھی ممکن نہ ہوتی۔
اور سب سے بڑھ کر، ہمارے بہادر اور محنتی کھلاڑیوں کا شکریہ، جنہوں نے میدان میں آخری لمحے تک جدوجہد کی اور اپنے عزم، محنت اور ٹیم ورک سے یہ اعزاز ہمارے نام کیا۔۔ الحمدللہ!
یہ فتح ہم اپنے تمام سپورٹرز اور بَفہ , مانسہرہ اور ھزارہ بھر کے فٹبال سے محبت کرنے والوں کے نام کرتے ہیں۔

Muhammad Pervez (Memorial) Divisional Football Tournament 202 Kunj Football Stadium, Abbottabad.Alhamdulillah! We are in...
29/08/2026

Muhammad Pervez (Memorial) Divisional Football Tournament 202 Kunj Football Stadium, Abbottabad.

Alhamdulillah! We are into the Final!

We secured a hard-fought victory today against the youthful and strong side of People's Football Club Havelian, winning 4–2 on penalties.
Special appreciation for our goalkeeper Syed Talha Shah, who made two brilliant saves in the penalty shootout. Our players fought till the last minute despite injuries to key players.
Congratulations to all our players, supporters and well-wishers. Please remember us in your prayers for the Final tomorrow, Insha'Allah!
Next Up: THE FINAL Insha'Allah!

Muhammad Pervez (Memorial) Divisional Football Tournament 2026 ,  Kunj Football Stadium, AbbottabadAlhamdulillah! Anothe...
22/08/2026

Muhammad Pervez (Memorial) Divisional Football Tournament 2026 , Kunj Football Stadium, Abbottabad

Alhamdulillah! Another victory!
We secured a convincing 3–0 victory today against a strong Pak Muhammadan FC Dhamtore side.
Ahmad scored 2 Goals & Arbab the 3rd one.
A dominant performance from the boys and a well-deserved victory!

Alhamdulillah! we are through to the SEMI-FINAL!
One step closer to the final. Keep going!

Alhamdulillah! We secured a hard-fought victory in the Pre-Quarter Final of the Muhammad Pervez (Memorial) Divisional Fo...
18/08/2026

Alhamdulillah!
We secured a hard-fought victory in the Pre-Quarter Final of the Muhammad Pervez (Memorial) Divisional Football Tournament at Kunj Football Stadium, Abbottabad. Defeated Sarae Saleh Strikers FC Haripur on penalties and booked our place in the Quarter Finals.
It was a great team effort and a well-deserved victory!
Alhamdulillah!

آج کے لوکل فٹبال میں ایک اچھا گول کیپر نایاب ترین سرمایہ بن چکا ہے۔ جب ہر نوجوان فارورڈ بننے کے خواب دیکھتا ہے، ایسے میں...
04/08/2026

آج کے لوکل فٹبال میں ایک اچھا گول کیپر نایاب ترین سرمایہ بن چکا ہے۔ جب ہر نوجوان فارورڈ بننے کے خواب دیکھتا ہے، ایسے میں گول کیپنگ جیسے مشکل اور ذمہ داری سے بھرپور پوزیشن کو اپنانا غیر معمولی ہمت، لگن اور قربانی کا تقاضا کرتا ہے۔ الحمدللہ!، جانی فرینڈ فٹبال کلب اس حوالے سے واقعی خوش نصیب ہے کہ ہمارے پاس ضلع کے دو بہترین نوجوان گول کیپرز، سید طلحہ شاہ اور محمد عبداللہ، موجود ہیں۔ دونوں نہ صرف بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں بلکہ انتھک محنت، نظم و ضبط، عاجزی اور کھیل سے بے لوث محبت کی بھی بہترین مثال ہیں۔
اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ دونوں اپنے محدود وسائل کے باوجود اتنی کم عمری میں اپنی اپنی فٹبال اکیڈمیز چلا رہے ہیں۔ یہ صرف ایک قابلِ تعریف کام ہی نہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے۔ وہ اپنے علم، وقت اور توانائیاں نئی نسل کی تربیت پر صرف کر رہے ہیں، اور یقیناً ایسی خدمت ہم سب کی بھرپور داد اور حوصلہ افزائی کی مستحق ہے۔
اللہ تعالیٰ ان دونوں کو مزید عزت، کامیابیاں اور استقامت عطا فرمائے، اور انہیں ہمیشہ نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ بنائے۔ آمین۔
Photo courtesy of

Yesterday Our   journey comes to an end in the quarter-finals.As the defending champions, we entered the tournament with...
03/08/2026

Yesterday Our journey comes to an end in the quarter-finals.
As the defending champions, we entered the tournament with high hopes and gave our best until the final whistle. Unfortunately, our missed chances proved costly, and we suffered a narrow 1–0 defeat. That's the beauty and cruelty of football , if you don't take your chances, you pay the price.
We are proud of every player, our team management, sponsors , and our loyal supporters who stood by us throughout the tournament. Defeat is never the end , it is a lesson that makes us stronger.
Thank you for your unwavering support. Insha'allah, Jani Friends Football Club Baffa will come back stronger, more determined, and ready for the next challenge.

Alhamdulillah! We secured our second consecutive victory in the Baffa Premier League, defeating Hilal FC Mansehra 1-0 to...
15/07/2026

Alhamdulillah!
We secured our second consecutive victory in the Baffa Premier League, defeating Hilal FC Mansehra 1-0 to book our place in the quarter-finals.
It was a complete team performance, with the boys dominating the game from start to finish.
Now, our focus shifts to the final pool match against Mujahid Markhor Shinkiari on 20th July.

جانی فرینڈز فٹبال کلب بفہ کی جانب سے جمال شہید فٹبال" "کلب کے مایا ناز اور ہردل عزیز کھلاڑی ولی خان کے نامفٹبال ہمیں بہت...
09/07/2026

جانی فرینڈز فٹبال کلب بفہ کی جانب سے جمال شہید فٹبال"
"کلب کے مایا ناز اور ہردل عزیز کھلاڑی ولی خان کے نام

فٹبال ہمیں بہت سے بہترین کھلاڑی دیتا ہے، لیکن بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی شخصیت، اخلاق اور محبت سے ہر دل میں جگہ بنا لیتے ہیں۔ محمد ولی خان انہی نایاب لوگوں میں سے ایک ہیں۔گزشتہ کئی برسوں میں میدان کے اندر بھی ان سے متعدد بار مقابلہ ہوا۔ وہ ایک سخت جان، باصلاحیت اور بھرپور جذبے کے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑی رہے، لیکن ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ ہمیشہ کھیل کے قوانین، اس کی روح اور اسپورٹس مین شپ کا احترام کرتے تھے۔ میدان میں بھرپور مقابلہ کرتے، مگر کھیل ختم ہوتے ہی چہرے پر وہی مسکراہٹ، وہی خلوص اور وہی اپنائیت ہوتی۔ محمد ولی ہمیشہ دوسروں کی کامیابی پر دل سے خوش ہوتے، حوصلہ افزائی کرتے اور ہر ایک سے محبت اور احترام سے پیش آتے۔ ان کی عاجزی، سادگی اور ہمیشہ مسکراتا ہوا چہرہ انہیں ایک بہترین انسان بناتا ہے۔

تقریباً دو سال قبل انہیں ایک سنگین انجری کا سامنا کرنا پڑا، اور مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باوجود بھی وہ فٹبال گراؤنڈ سے اپنا رشتہ نہیں توڑ سکے۔ وہ اکثر گراؤنڈ آتے، اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرتے اور فٹبال سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے رہے۔ ہماری ان سے آخری ملاقات ملوگا فٹبال گراؤنڈ میں ہوئی، جہاں جانی فرینڈز فٹبال کلب بفہ نے جمال شہید فٹبال کلب کوپینلٹی ککس پر شکست دی۔ لیکن میچ کے بعد جس انداز سے ولی خان نے ہمیں مبارکباد دی، ایسا محسوس ہوا جیسے جیت ہماری نہیں بلکہ ان کی اپنی ٹیم کی ہو۔ یہی ایک عظیم انسان کی پہچان ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کی کامیابی کو بھی اپنی خوشی سمجھتا ہے۔ آج جب وہ اپنے وطن افغانستان واپس جا رہے ہیں تو جانی فرینڈز فٹبال کلب بفہ کی پوری فیملی کی جانب سے ان کے لیے دل سے دعائیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے، صحتِ کاملہ عطا فرمائے، ان کی پرانی انجری کو مکمل شفا دے، ان کے وطن میں عزت، سکون، خوشیاں اور بے شمار کامیابیاں نصیب فرمائے

ولی خان! آپ جیسے لوگ صرف بہترین فٹبالر نہیں ہوتے، بلکہ کھیل کی اصل خوبصورتی اور انسانیت کی بہترین مثال ہوتے ہیں۔ آپ کی مسکراہٹ، آپ کا خلوص اور آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اللہ حافظ بھائی! دعا ہے کہ دوبارہ کسی فٹبال گراؤنڈ میں ملاقات ہو، اور آپ کو ایک بار پھر پوری صحت اور اسی مسکراہٹ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھیں۔

With love and respect
Jani friends football club Baffa

 Alhamdulillah! We won our opening match against City Strikers FC Abbottabad by 1–0.We dominated the game from start to ...
08/07/2026



Alhamdulillah! We won our opening match against City Strikers FC Abbottabad by 1–0.

We dominated the game from start to finish but couldn't convert many of our chances. Masharab Shah scored the solitary goal to secure all three points and give us a winning start to our journey in the second season of the Baffa Premier League.

Alhamdulillah, a positive start now we move on to the next challenge.

Address

Baffa

Telephone

03135633739

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jani Friends Football Club Baffa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share