The world of Attock

The world of Attock Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The world of Attock, Attock, Attock Khurd.

26/08/2026

اسلام آباد
پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی۔5 بچے جانبحق۔

16/07/2026

(حضرو) موسی گاؤں کے لوگوں نے بچی اغوا کی کوشش ناکام بنادی تفصیلات کے مطابق وڈیو میں نظر آنے والے شخص کو اھل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اھل علاقہ کا دعویٰ ھے وڈیو میں موجود شخص معصوم بچی کو ورغلا کر اغوا کرنے کی کوشش میں اھل علاقہ کے ھتھے چڑھ گیا جس کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جیو نیوز کا یہ عمل محض ایک ڈرامائی غلطی نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی اسکیم کا حصہ ہے جو برسوں سے پاکستانی میڈیا کے پردے تلے ...
02/07/2026

جیو نیوز کا یہ عمل محض ایک ڈرامائی غلطی نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی اسکیم کا حصہ ہے جو برسوں سے پاکستانی میڈیا کے پردے تلے چل رہی ہے۔ پہلے نبی پاک کے خاکے بنا دیے ۔

جس پر پمیرا نے پندرہ روز کیلے چینل بند کر دیا مطلب کل کو کوی بھی پندرہ روز کیلے چینل بند کر کے نبی پاک کی شان میں گستاخی کر دے ۔ یہ کیا سزا ہے ۔ یہاں کسی سیاست دان کی کسی اشرافیہ کی توہین ہو جاے جیل کے ساتھ کڑوڑوں کے ہرجانے بھرنے پڑتے ہیں ۔

اور جب پیارے نبی کی بات اے تو سزا صرف پندر دن چینل کی نشریات ۔

پمیرا صرف اک ڈمی ادارہ بن چکا ہے ۔ اگر جیو کو نشان عبرت بناتے تو اج انکی دوبارہ جرت نہ ہوتی یہ قران پاک احادیث والی کتاب جس کے کور پر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی تصویر تھی اس کو اپنے ڈرامے میں قران کی ایت والی کتاب کی بے ادبی نہ ہوتی ۔

ڈرامہ سریل ضبط کے بیسویں قسط میں اسلامیات کی کتاب کو غصے کے اظہار کا ذریعہ بنانا کوئی اتفاق نہیں کوئی سہو نہیں اور کوئی معصوم غلطی نہیں یہ ایک ایسا انتخاب تھا جو پوری سوچ بچار کے بعد کیا گیا۔

کیونکہ ہر سیٹ پر درجنوں لوگ موجود ہوتے ہیں ہر منظر کئی بار فلمایا جاتا ہے ڈائریکٹر نظر رکھتا ہے پروڈیوسر منظور کرتا ہے اور پھر ایڈیٹنگ ٹیبل سے گزر کر اسکرین پر آتا ہے یعنی سو آنکھوں نے دیکھا اور کسی نے نہیں روکا تو سوال اٹھتا ہے کہ آخر کیوں نہیں روکا گیا۔

اسلامیات کی کتاب وہ کتاب ہے جس میں اللہ رب العزت کے اسماء ہیں جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے اوراق ہیں جس میں کلمہ طیبہ کی تعلیم ہے جس میں نماز روزہ حج زکوٰۃ کا بیان ہے اسے پھینکنا گویا ان سب کو غصے سے زمین پر پھینک دینا یہ توہین ہے ۔

کیونکہ اسلامیات میں قران کی ایت احادیث ہوتی ہیں اور ایسا کرنا دین اسلام کی قرانی ایت کی نہ صرف بے ادبی ہے بلکہ گستاخی ہے ۔

دنیا بھر میں ہر ملک میں مذہبی جذبات کا احترام کیا جاتا ہے مغرب میں ہولوکاسٹ پر تنقید جرم ہے یہودیوں کی مذہبی علامات کی توہین قابل سزا ہے ۔

لیکن پاکستان کی زمین پر بیٹھ کر پاکستانیوں کے پیسوں سے چلنے والا چینل اسلام کی کتاب کو اس انداز میں استعمال کرتا ہے اور پھر کوئی ہاتھ نہیں کانپتا تو یہ بے شرمی نہیں تو کیا ہے۔

جیو وہی چینل ہے جس کا ماضی خود گواہ ہے جس نے ہر اس موقع پر پاکستان اور اسلام کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جب قوم یکجا تھی جس نے دشمن ملک کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جس کے پروگراموں میں فحاشی اور بے حیائی کو نارمل بنایا گیا اور اب وہ اگلے قدم پر آ گئے ہیں ۔

اب سیدھے اسلامی شعائر پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے۔ پہلے لباس گیا پھر زبان گئی پھر رشتے گئے اور اب کتاب اللہ کی طرف بڑھ رہے ہیں اگر آج خاموشی اختیار کی گئی تو کل یہی ہاتھ قرآن کریم کے صفحات تک جائیں گے اور تب پچھتاوا بھی کام نہیں آئے گا۔

ایک غیرت مند مسلمان قوم سے یہ سوال ہے کہ کیا ہم نے اپنی آنکھیں صرف دنیاوی منافع کے لیے بیچ دی ہیں کیا ہماری غیرت صرف جائیداد اور عزت تک محدود ہے اور دین کی بے حرمتی پر ہمارا خون نہیں کھولتا جس امت کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے دین کی خاطر ہر تکلیف برداشت کی آج اسلامیات کی کتاب کے پھینکے جانے پر ریموٹ بدل کر آگے چلے جاتے ہیں یہ غیرت کی موت ہے۔

جب بھی کوی ڈرامہ کا سین بنایا جاتا ہے کئی بار اس سین کا ری ٹیک ہوتا ہے پھر جا کر سین مکمل ہوتا ہے ۔۔

اب سوچیں اس عورت نے کتنی بار یہ عمل کیا ہو گا سوچیں پروڈیوسر ڈائریکٹر نے کتنی بار دیکھا ہو گا ۔۔

یہ تو وہ غلطی ہے جس پر یہ بھی نہی کہ سکتے کہ ہم نے جان بوجھ کر ایسا نہی کیا ۔ پہلی زمہ داری اس اداکارہ پر اتی ہے اگر یہ عورت چند پیسوں کیلے یہ حرکت کرنے سے انکار کر دیتی تو یہ سین ہی فلم بند نہ ہوتا ۔

اور باقاعدہ سے جیسے سین فلمایا گیا ہے وہ عوام کو دیکھانے کیلے کیا گیا کیونکہ انہیں لگتا ہے اس ملک میں بے حیای کو ہم اتنا پروان چڑھا چکے ہیں یہ قوم اس کو ہضم کر جاے گی ۔

اگر ہم خود کو مسلمان کہتے ہیں تو اس عمل پراواز اٹھائیں یہ بے حس حکمران یہ عدالتوں میں بیٹھے لوگ یہ پیمرا اس کوی کاروای نہی کرے گا ۔

پیمرا سے مطالبہ ہے کہ فوری ایکشن لے جیو کا لائسنس ہمیشہ کیلے معطل کیا جائے متعلقہ پروڈیوسر ڈائریکٹر اور چینل انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی ہو اور عوام سے اپیل ہے کہ اس چینل کا مکمل بائیکاٹ کریں اسے اپنے گھروں سے نکال باہر کریں کیونکہ جو دین کی توہین کرے اس کا گھر میں کوئی مقام نہیں۔

لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہماری شناخت ہے ہماری روح ہے اور اس روح پر کوئی حملہ ہم برداشت نہیں کریں گے۔خدارا اوز بلند کجیے ۔

‏کر کٹ کی تباہی کا  ذمہ دار صرف عاقب جاوید ہے جب بھی شفاف تحقیق  ہونگی کھرا ہمیشہ عاقب جاوید  کی طرف جاے گا ۔۔ عاقب جاوی...
02/07/2026

‏کر کٹ کی تباہی کا ذمہ دار صرف عاقب جاوید ہے جب بھی شفاف تحقیق ہونگی کھرا ہمیشہ عاقب جاوید کی طرف جاے گا ۔۔

عاقب جاوید کو لگام دینے والے کوئی نہیں یہ تو واقعی بہت مست ہوگیا ۔ ہونا بھی چاہیے کیونکہ اس کے اوپر بیٹھے کرپٹ لوگوں کیلے یہ کماو پاوت ہے ۔

رپورٹ کے مطابق باولنگ کوچ عمر گل کے کام میں بھی اس نے داخل اندازی شروع کردی اور جو پریکٹس اسوقت ٹیم کی چل رہی ہے ۔

یہ آکر مشورے دینے لگا جس پر عمر گل نے میٹنگ میں اسکو واضح طور پر کہا آپ کو اگر پی سی بی نے عہدہ دیا ہے تو مجھے بھی پی سی بی نے ہی زمہ داری دی ہے میں میرے کام میں دخل اندازی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کروں گا۔

اس پہلے آسٹریلیا کے جیسن گلپسی اور افریقہ کے گیری کرسٹن بھی اس سے تنگ آکر مستعفی ہوئے کیونکہ انکے کام میں بھی یہ ٹانگ اڑاتا ہے ۔۔

عائدہ شیخ جو کہ کہنے کو Content Creator  ٹک ٹاکر سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں  اور ان کا Content  ہمیشہ  عورت کو مرد کے خلاف...
02/07/2026

عائدہ شیخ جو کہ کہنے کو Content Creator ٹک ٹاکر سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں اور ان کا Content ہمیشہ عورت کو مرد کے خلاف بھڑکانا کا ہوتا ہے تعلق انکا پاکستان سے ہے ۔۔

موصوفہ کہتی ہیں عورتیں شادی ہی کیوں کریں کسی کیلے بچہ پیدا کیوں کریں حمل کے دوران تکلیف کیوں اٹھائیں اور جب بچہ پیدا ہو جاے اس بات کی کیا گارنٹی ہے انکا شوہر باہر منہ نہی مارے گا ۔۔

اس بات کی بھی کوی گارنٹی نہی وہ پانچ دس سال بعد اپکو چھوڑ جاے گا ۔ سسرال والے بھی برا ٹریٹ کرتے ہیں ۔

کہتی ہیں کہ لڑکیوں کو گولڈ ڈگر کہا جاتا ہے ۔ تو اپ بتائیے اپکے پاس دینے کیلے پیسہ کے علاوہ کیا ہے پیٹ اپکے نکلے ہوے ہیں سر سے گنجے ہیں شکل دیکھنے کی نہی ہے بات کرنے کی تمیز نہی ہے ۔۔

فرماتی ہیں میں لڑکیوں کو مشورہ دونگی کہ مردوں کا کام ہی مہیا کرنا ہے اگر وہ اپکو پیسے نہی دے سکتے تو انکی زندگی کا مقصد ہے کیا ۔۔

ہم ان کا گھر سنبھالتے ہیں انکے بچے پالتے ہیں ان کیلے سیکس ورکر بنتے ہیں اور انہوں نے صرف اک چیز دینی ہے پیسہ ۔۔ وہ بھی نہ دے پاتے ۔۔

موصوفہ کے اقوال تو اپ نے سن لیے ہیں ۔ میں حیران ہوتا ہوں جب کڑکیاں انکی ویڈیو کے نیچے اس کی باتوں سے متفق ہو رہی ہیں ۔

اب اس خاتون کے ساتھ تجربہ تلخ رہا ہو گا تو اس کا مطلب کہ سارے مرد اک جیسے ہیں ۔۔ یہ ازاد خیال عورتیں اپنا گھر تو بسا نہیں سکیں ۔ اب چاہتی ہیں باقی بھی اس منزل پر چلیں ۔

واقعی ویگو  ڈالے کے سٹیرنگ پر بیٹھ کر لوگوں کا دماغ خراب ہو جاتا ہے ۔ بھائی نے ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنانے کے چکر میں ویگو...
02/07/2026

واقعی ویگو ڈالے کے سٹیرنگ پر بیٹھ کر لوگوں کا دماغ خراب ہو جاتا ہے ۔

بھائی نے ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنانے کے چکر میں ویگو ڈالا گھوڑے لگوا لیا۔

بھائی کے اکاونٹ سے زیادہ وہاں موجود لوگوں نے ویڈیو بنا کر ویوز لے لیے۔

ویوز ملنے چاہیے جان تو آنی جانی ہے۔۔

پھر کہتے ہیں ہیلی کاپٹر کیوں نہیں پہنچا ریسکیو کیوں نہی گیا ۔۔

عثمان ورک 777 سلطان ورک 777 مشہور ٹک ٹاکر ناران میں خطرناک حادثے کا شکار۔

ناران کے قریب سیاحتی مقام دھم دھمہ میں دریائے کنہار کے کنارے ایک ویگو ڈالا ٹک ٹاک بنانے کی کوشش میں دریا میں جا گرا۔

اطلاع ملتے ہی Zigzag Skyhawks Adventure Club کے بہادر اور تربیت یافتہ رافٹنگ ریسکیو اہلکار، جن میں روزی خان، آفاق، اظہر خان، قیصر خان اور جواد خان شامل تھے۔

جنہوں نے فوری طور پر ریسکیو بوٹ کے ذریعے دریائے کنہار میں پھنسے 4 سیاحوں کی جان بچا لی ۔

غالباً ہماری پیدائش سے پہلے کی بنی نورپور ہسپتال کا نام بدل کر مریم نواز ہسپتال رکھ دیا گیا ہے______!!!جس طرف حالات جا ر...
20/06/2026

غالباً ہماری پیدائش سے پہلے کی بنی نورپور ہسپتال کا نام بدل کر مریم نواز ہسپتال رکھ دیا گیا ہے______!!!
جس طرف حالات جا رہے ہیں مجھے لگتا ہے عنقریب ہمارے دیہات کے نام بدل کر چک حمزہ شریف، حسین نواز آباد، مریم پور وغیرہ رکھ دیے جائیں گے______!!!

18/06/2026
اٹک ایک ایسا لاواث ضلع، جسکے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان فوٹوگرامی کی حد تک ہی دیکھائی دیتے اسکے علاوہ کچھ نہیں، حتٰی ...
16/06/2026

اٹک ایک ایسا لاواث ضلع، جسکے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان فوٹوگرامی کی حد تک ہی دیکھائی دیتے اسکے علاوہ کچھ نہیں، حتٰی کہ اٹک اور اٹک کی عوام کیلیے کبھی بولتا نہیں دیکھا بلکہ اسمبلیوں میں بولتے ہی نہیں دیکھا۔۔۔اس وقت موجودہ باڈی کو اپنا وقت پورا ہونے کو ہے لیکن اٹک کیلیے کیا کیا، کون کونسے ترقیاتی کام ہوئے؟ کچھ بھی تو نہیں!
ملک سہیل صاحب کا حلقہ تو اب تک بجلی جیسی سہولیات سے ہی محروم مزید کیا پھر؟ تحصیل جنڈ کے مخصوص علاقہ بیلہ، اوچھڑی، جابہ چھب انجرا کانی، دکھنیر، لڑی بھال، گلیال کلاں بھنڈر بنیادی بجلی و پانی کی بوند بوند کو ترس رہے۔

حلقہ کے ارکانِ بالا/ سیاسی نمائندگان ایم این اے ملک سہیل کمڑیال صاحب، ایم پی اے ملک اعتبار کھنڈا صاحب سے دکھی انسانیت کی فریاد اور گزارش ہے خدارا اب علاقے کا کچھ کریں۔ 🙏

16/06/2026

.....امن معاہدہ
اب پیٹرول/ ڈیزل کی قیمتیں فروری کی پرانی سطح پر واپس آئیں گی؟

Address

Attock
Attock Khurd
18

Telephone

+923309321260

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The world of Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share