23/09/2026
🚨شاباش عمر گل شاباش، عمر گل نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے!
محمد رضوان کے حق میں سابق بولنگ کوچ عمر گل کی مبینہ رپورٹ نے ایک بار پھر بڑا سوال کھڑا کردیا! کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق عمر گل نے پی سی بی کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں محمد رضوان کے بارے میں کہا کہ میں نے انہیں صرف ایک اچھا کھلاڑی نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بھی پایا۔ رپورٹ کے مطابق عمر گل کا کہنا ہے کہ پریکٹس یا میچ نہ ہونے کے وقت رضوان موبائل فون میں مصروف رہنے کے بجائے وہ کتابیں پڑھتے تھے جو ہر دورے پر اپنے ساتھ لے کر جاتے تھے، جبکہ قرآن مجید ترجمے کے ساتھ بھی مطالعہ کرتے تھے۔ نماز کے وقت ساتھی کھلاڑیوں کو ایک بار یاد دہانی کرواتے لیکن کسی پر زبردستی نہیں کرتے تھے۔ عمر گل کے مطابق رضوان ٹیم کے ہر کھلاڑی کی عزت کرتے، خود کو سب سے نیچے سمجھتے اور عاجزی، انکساری اور اچھے اخلاق کے ساتھ سب کا خیال رکھتے تھے، یہی وجہ تھی کہ ٹیم میں موجود کھلاڑی بھی رضوان کی قدر کرتے تھے۔ سب سے اہم بات عمر گل سے منسوب یہ ہے کہ ٹیم کی خراب کارکردگی صرف محمد رضوان کی نہیں تھی بلکہ پوری ٹیم کی پرفارمنس متاثر ہوئی تھی۔ اب سوال یہ ہے کہ جب رضوان کے ساتھ وقت گزارنے والا سابق کوچ بھی ان کے کردار اور رویے کی ایسی تصویر پیش کر رہا ہے تو پھر ان پر لگنے والے الزامات کی حقیقت سامنے لانے کے لیے مکمل اور شفاف تحقیقات کیوں نہ کی جائیں؟