DCA - Dastgeer Cricket Academy

DCA - Dastgeer Cricket Academy DCA (Dastgeer Cricket Academy) is nothing more than just a professional cricket club and academy.

بروز اتوار 21/12/2025 بڈانی کرکٹ کلب اور دستگیر کرکٹ کلب کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا۔ بڈانی کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ...
21/12/2025

بروز اتوار 21/12/2025
بڈانی کرکٹ کلب اور دستگیر کرکٹ کلب کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا۔
بڈانی کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔
بڈانی کرکٹ کلب کی طرف سے طیب نے ففٹی پلس سکور بنائے۔
دستگیر کرکٹ کلب کی طرف سے عمران لاشاری نے 2، اظمیر چوہدری نے 2، سخاوت ،محمد حسین اور ینگ سٹار علی لاشاری نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔

دستگیر کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف 18.2 اوورز میں با آسانی حاصل کر لیا دستگیر کرکٹ کلب کی طرف سے سخاوت لاشاری نے 36 بابر چانڈیہ نے 32 رنز بنائے آ خر میں مولوی نعیم نے 2 بلند و بالا چھکے لگا کے میچ فنش کیا آل راؤنڈر پرفامنس کی بنا پر سخاوت لاشاری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
ویلڈن دستگیر کرکٹ کلب

دستگیر کرکٹ اکیڈمی بمقابلہ نعیم لوورز  خان کرکٹ گراؤنڈ، علی والی  12 دسمبر 2025  20-20 اوورز لیدر بال میچ 🏏ٹاس نعیم لوور...
12/12/2025

دستگیر کرکٹ اکیڈمی بمقابلہ نعیم لوورز
خان کرکٹ گراؤنڈ، علی والی
12 دسمبر 2025
20-20 اوورز لیدر بال میچ 🏏

ٹاس نعیم لوورز نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لیکن DCA کے باؤلرز نے تباہی مچا دی! 🔥

پاور پلے میں ہی عمران لاشاری نے 3 وکٹیں اڑا کر نعیم لوورز کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
اس کے بعد ہمارے “سعید اجمل” محمد حسین نے اسپن جال بچھایا اور 3 وکٹیں سمیٹیں۔
سخاوت حسین 1، مجاہد بشیر 1، اضمیر چوہدری 1 اور مجاہد شاہ 1 وکٹ لے کر سب نے حصہ ڈالا۔
نعیم لوورز کی پوری ٹیم محض 117 رنز بنا کر آل آؤٹ!

ہدف کے تعاقب میں DCA کے اوپنرز نے طوفان مچا دیا
وقار لاڑ اور محمد حسین نے 90 پلس رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی
وقار لاڑ 55
محمد حسین 38 (ناٹ آؤٹ)
یاسر آرائیں 18 (ناٹ آؤٹ)

نتیجه: دستگیر کرکٹ اکیڈمی نے 14.1 اوورز میں صرف 1 وکٹ کھو کر میچ جیت لیا
یعنی 9 وکٹوں سے زبردست فتح! 💪🏆

پلیئر آف دی میچ: محمد حسین
(38 رنز + 3 وکٹیں) ❤️🔥🏏

🏏 دستگیر کرکٹ اکیڈمی کی پہلی جیت! 🏆اس سیزن کا پہلا اور دستگیر کرکٹ اکیڈمی کے کیریئر کا آغاز یادگار رہا۔ اسٹेडیم گراؤنڈ، ...
11/08/2025

🏏 دستگیر کرکٹ اکیڈمی کی پہلی جیت! 🏆

اس سیزن کا پہلا اور دستگیر کرکٹ اکیڈمی کے کیریئر کا آغاز یادگار رہا۔ اسٹेडیم گراؤنڈ، علی پور میں سٹی اسٹار کے خلاف کھیلے گئے 20 اوورز کے دوستانہ میچ میں DCA نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان مجاہد بشیر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، بخت علی نے 2 اور سیف بھٹہ نے حریف کپتان شان ہاشم کی اہم وکٹ لی۔ بابر نے شاہ جہاں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مضبوط بولنگ کے باعث سٹی اسٹارز کو 157 رنز تک محدود رکھا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں سیف بھٹہ اور بابر مولوی نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن بابر مولوی شاہ جہاں کی تیز گیندوں کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔ سیف بھٹہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 78 قیمتی رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد شہزاد لاڑ اور زاہد لاشاری نے شاندار 50+ پارٹنرشپ بنائی اور آخری لمحات میں چھکے کے ساتھ میچ ختم کیا۔

🏅 ٹیم مینیجر بخت علی بلوچ نے بہترین قیادت اور 3 وکٹیں لینے پر کپتان مجاہد بشیر کو 1000 روپے کا انعام دیا۔

پنجند سپر لیگ 2025 🌟 DCA vs ٹیم اشفاق آج DCA نے اپنا تیسرا میچ ٹیم اشفاق کے خلاف کھیلا۔ قاضی اشفاق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ ک...
27/07/2025

پنجند سپر لیگ 2025

🌟 DCA vs ٹیم اشفاق

آج DCA نے اپنا تیسرا میچ ٹیم اشفاق کے خلاف کھیلا۔ قاضی اشفاق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور ان کے خطرناک اوپنرز قاضی اشفاق اور کامران نے شروعات کی۔

پہلی اننگز:
پہلا اوور خاصا شاندار رہا، جہاں قاضی اشفاق نے بابر کی گیندوں پر جارحانہ آغاز کرتے ہوئے 15 رنز بٹورے۔ لیکن دوسرا اوور ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا — عمران لاشاری نے قاضی اشفاق کی قیمتی وکٹ حاصل کی، مگر وہ اس سے پہلے 14 رنز بنا چکے تھے۔ تیسرے اوور میں بابر لاشاری نے نہ صرف ایک وکٹ حاصل کی بلکہ اس اوور میں 10 رنز بھی پڑے۔ عمران لاشاری نے چھوتھے اوور میں ایک اور وکٹ اپنے نام کی۔ امتیاز آملہ نے پانچویں اوور میں ایک وکٹ حاصل کی اور 13 رنز دیے۔ آخری اوور میں بخت علی بلوچ کو بیٹنگ لائن نے آڑے ہاتھوں لیا اور 25 رنز بٹور لیے۔ یوں ٹیم اشفاق نے 79 رنز کا مجموعہ کھڑا کیا، مگر اس دوران DCA کے بولرز نے بھی وقفے وقفے سے وکٹیں گرا کر میچ کو قابو میں رکھا۔

💯 ٹوٹل اسکور: 79 رنز

ڈی سی اے کی بیٹنگ:
اوپنرز: قربان & گلفام لاشاری
قربان نے پہلے اوور میں 21 رنز کی شاندار بیٹنگ کی، مگر دوسرے اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اسی طرح جلد ہی مزید دو وکٹیں گر گئیں، لیکن گلفام لاشاری نے دباؤ کو شاندار طریقے سے سنبھالا اور 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

🏆 نتیجہ:
دستگیر کرکٹ اکیڈمی نے یہ اہم میچ 5 وکٹوں سے اور 7 گیندیں باقی رہتے ہوئے جیت لیا۔
🎉 ڈی سی اے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے!

مبارکباد دستگیر کرکٹ اکیڈمی

🏆 پنجند سپر لیگ 2025دستگیر کرکٹ اکیڈمی 🆚 مدثر جانی الیونالحمدللہ! DCA نے PSL سیزن 2 کا اپنا دوسرا میچ بھی شاندار کارکردگ...
26/07/2025

🏆 پنجند سپر لیگ 2025

دستگیر کرکٹ اکیڈمی 🆚 مدثر جانی الیون

الحمدللہ! DCA نے PSL سیزن 2 کا اپنا دوسرا میچ بھی شاندار کارکردگی کے ساتھ جیت لیا! 🎉🔥

💥 *ڈی سی اے* نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
گلفام لاشاری پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو کر واپس لوٹ آۓ تو اویس نے قربان لاشاری کے ساتھ اننگز کو سہارا دیا۔
اویس تیسرے اوور میں آؤٹ ہوئے، اس کے بعد قربان لاشاری نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 20 گیندوں پر 80 رنز جڑ دیے! 💣🔥

📊 مجموعی اسکور:
DCA – 111 رنز / 4 وکٹیں

🎯 بولنگ میں بھی DCA کا غلبہ برقرار رہا:
• پہلے اوور میں عمران لاشاری نے دوسری گیند پر *مدثر جانی* کو آؤٹ کر کے DCA کا پلڑا بھاری کر دیا۔
• دوسرے اوور میں بابر لاشاری نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
• تیسرے اوور میں آملہ لاشاری نے ایک وکٹ لی۔
• چوتھے اوور میں عمران لاشاری نے مزید 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مدثر جانی الیون صرف 70 سکور ہی کر سکی۔
اور یوں DCA نے یہ میچ بھی زبردست انداز میں اپنے نام کر لیا۔ 🏆

🌟 نمایاں کارکردگی:
• قربان لاشاری – 80 (20)
• عمران لاشاری – 3 وکٹیں
• بابر لاشاری – 2 وکٹیں
• آملہ لاشاری – 1 وکٹ

🔥 مسلسل دوسری فتح کے ساتھ DCA پنجند سپر لیگ میں مضبوط آغاز کر چکی ہے! DCA زندہ باد! 💪

پنجند کالونی سپر لیگ 2025 – دوسرا میچدستگیر کرکٹ اکیڈمی 🆚 چاکر الیونالحمدللہ! DCA نے اپنے پہلے میچ میں شاندار باؤلنگ سے ...
24/07/2025

پنجند کالونی سپر لیگ 2025 – دوسرا میچ
دستگیر کرکٹ اکیڈمی 🆚 چاکر الیون

الحمدللہ! DCA نے اپنے پہلے میچ میں شاندار باؤلنگ سے چاکر الیون کو صرف 75 رنز (6 اوورز) تک محدود کر کے میچ یکطرفہ اپنے نام کیا! 🔥

🎯 عمدہ باؤلنگ کارکردگی:
• عمران احمد لشاری نے 2 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں، جن میں دونوں سلامی بلے باز شامل تھے۔
• آملہ نے 1 اوور میں صرف 6 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
• کپتان مجاہد بشیر نے 1 اوور میں 8 رنز دے کر 4 وکٹیں اُڑا دیں!

پھر DCA کے بلے باز وکٹ پر آئے تو رنز تیزی سے بھاگنے لگے۔ قربان لاشاری کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد امتیاز آملہ اور گلفام لاشاری نے ذمہدارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو صرف تیسرے اوور میں جیت کے قریب پہنچا دیا۔ مگر یکدم دونوں بلے باز آؤٹ ہوئے تو بابر چانڈیہ مولوی نے ایک بار پھر میچ کو یکطرفہ کردیا۔
بابر مولوی نے صرف 8 گیندوں پر 28 رنز جوڑے۔

یوں DCA اپنا پہلا میچ 4 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور پہلے ہی جیت لیا۔

🌟 مین آف دی میچ: کپتان مجاہد بشیر — شاندار کپتانی اور خطرناک باؤلنگ پر مبارکباد! 👏🏆
DCA زندہ باد!💪

16/07/2025

السلام علیکم کرکٹ برادری! 🏏

الحمدللہ! آج بکھری برینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹیپ بال سیزن 1، میچ نمبر 3 میں *دستگیر کرکٹ اکیڈمی (DCA)* نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے *ککس کنگ* کو شکست دے دی!

🏏 پہلی بیٹنگ:
دستگیر کرکٹ اکیڈمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 اوورز میں 126 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر بنائے۔
وسیم نے 8 گیندوں پر 33، عمر نے 8 گیندوں پر 37 اور اویس نے 10 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 20 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن دی!

🏏 جواب میں:
ککس کنگ ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 7 اوورز میں 105 رنز بنا سکی۔

🌟 وسیم کی شاندار بیٹنگ — 8 گیندوں پر 33 رنز!
🌟 عمر کا زبردست کھیل — 8 گیندوں پر 37 رنز اور 2 وکٹس!
🌟 اويس بھی 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے!
🌟 عمران لاشاری نے 2 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 وکٹس اڑائیں۔

💪 بولرز: عمران لاشاری اور عمر نے پہلے دو اوورز میں دونوں سلامی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ککس کنگ پر پریشر کا انبار لگا دیا۔ مگر بعد میں آنے والے بلے بازوں نے ککس کنگ کو اپنی جا رہانہ بلے بازی سے گیم کے اندر رکھا۔ مگر ایک بار پھر عمر اور عمران نے آخری اوورز میں واپس آکر وکٹیں اڑائیں۔

پلیئر آف دی میچ: عمر

یوں ڈی سی اے نے اچھے مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر لیا۔

سب لڑکوں کو شاباش! ٹیم سپرٹ، محنت اور جذبہ سب زبردست رہا۔ ان شاء اللہ آگے بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ!

دستگیر کرکٹ اکیڈمی (DCA) زندہ باد! ❤️🏏

Welcome Mr. Awais Nazik 🫡 and Sir Zahid Lashari 💪We’re really happy to have you both join our DCA family. It means a lot...
13/07/2025

Welcome Mr. Awais Nazik 🫡 and Sir Zahid Lashari 💪

We’re really happy to have you both join our DCA family. It means a lot to us to have talented, hardworking brothers like you on the team.

We believe your energy and skills will make our team even stronger and help us reach new heights together. Looking forward to some amazing matches ahead — let’s make great memories as one team, one family!

Welcome on board! 🤝🏏✨

دستگیر کرکٹ اکیڈمی بمقابلہ لشاری کنگ11 جولائی 2025ہیڈ پنجند کالونیالحمدللہ!دستگیر کرکٹ اکیڈمی نے آج کے سنسنی خیز مقابلے ...
12/07/2025

دستگیر کرکٹ اکیڈمی بمقابلہ لشاری کنگ
11 جولائی 2025
ہیڈ پنجند کالونی

الحمدللہ!
دستگیر کرکٹ اکیڈمی نے آج کے سنسنی خیز مقابلے میں لشاری کنگ کو20-20 میچ میں شکست دے کر میدان مار لیا!
ٹاس لشاری کنگ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 18.3 اوورز میں پوری ٹیم 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ہمارے بیٹسمینوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف 16ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
💥 بابر مولوی نے صرف 78 گیندوں پر ناقابلِ شکست 110 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر سب کے دل جیت لیے۔

🎯 بولنگ میں:
امتیاز لشاری نے 3، عمران لشاری نے 2، بخت علی بلوچ نے 2، محمد حسین نے 2، جبکہ بابر لشاری نے 1 وکٹ حاصل کی۔

⭐ پلئیر آف دی میچ: بابر مولوی (ناقابلِ شکست 110 رنز)
ٹیم منیجر بخت علی بلوچ اور کپتان مجاہد لشاری کی طرف سے بابر مولوی کو شاندار پرفارمنس پر 500 روپے انعام دیا گیا۔

شاباش DCA 💪🔥
مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو! ❤️✨

---

Address

Nazro Wali Hatti
Alipur
34450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DCA - Dastgeer Cricket Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category