"Aabshar Football Club is a dynamic and passionate football team known for its spirited gameplay"
28/03/2026
28/03/2026
Having a practice futsal match at TM Sports Arena, Bagh, Azad Jammu & Kashmir.
13/03/2026
BAGH AJK (Futsal) ⚽⚽⚽
12/11/2025
Today Aabshar FC vs Peoples FC
⚽⚽⚽
09/11/2025
طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر باغ کی سرزمین پر فٹبال کی روح بیدار ہوتی نظر آرہی ہے۔ یہ احیاء محض اتفاق نہیں، بلکہ یہاں کے تمام فٹبال کلبز کی مسلسل محنت، لگن اور جذبۂ خدمت کا نتیجہ ہے۔ انہی کوششوں کی بدولت ڈی ایف اے چیمپئن شپ کا انعقاد ایک بار پھر ممکن ہوا، اور اس بار کھیل کے میدان میں اصل اسپورٹس مین اسپرٹ، خوبصورت کھیل اور باہمی احترام کی جھلک صاف دکھائی دی۔ آج مجموعی طور پر چار دلچسپ مقابلے کھیلے گئے۔
پہلے میچ میں آبشار فٹبال کلب کے سابق کھلاڑی نے مرکزی ریفری کے طور پر خدمات انجام دیں جبکہ آبشار کلب کے دیگر کھلاڑیوں نے بطور سائیڈ ریفری اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔ یہ نظم و ضبط، اتحاد اور کھیل کی روح کی بہترین مثال تھی۔
دوسرے میچ میں آبشار فٹبال کلب اور عقاب وائٹ فٹبال کلب کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار حکمت عملی، کھیل کی رفتار، ٹیم ورک اور جذبے کا بہترین مظاہرہ کیا۔ ناظرین نے نہ صرف کھیل دیکھا بلکہ کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور جوش کو محسوس بھی کیا۔
ہم سب پر امید ہیں کہ یہ محض ایک ٹورنامنٹ نہیں، بلکہ باغ میں فٹبال کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
یہ سفر رکے گا نہیں منزل مزید بلند اور عزم مزید مضبوط ہے۔
فٹبال زندہ رہے باغ چمکتا رہے۔
⚽💚🔥
23/04/2025
یادوں کے دریچے
ہمارا بہترین کلب ممبر عطاء اللہ خان بھی اپنے وطن افعانستان لوٹ گیا اکھٹے باغ کالج گراؤنڈ میں آبشار کلب میں فٹبال کھیلتے رہے۔ کئی حسین اور خوبصورت سال ایک ساتھ گزارے تمام دوست احباب سے بڑے بہترین خوب صورت اور حسین یادیں وابستہ ہیں تمام افغان بھائیوں سے بہترین تعلقات تھے اللّٰہ پاک سب کا اپنے وطن سفر آسان فرمائے۔
16/09/2024
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اج کالج گراؤنڈ باغ میں ہونے والے سانحہ کے خلاف اواز بلند کریںں۔ اور ایسے شر پسند لوگوں سے مکمل بائیکاٹ کریں جو باغ کا ماحول خراب کر رہے ہیں۔
11/06/2024
Match With Aqab FC B ⚽
09/04/2024
آبشار فٹبال کلب کی طرف سے تمام اہل اسلام کو چاند رات اور عید ایڈوانس مبارک ۔🎆🎇
11/03/2024
آبشار فٹبال کلب کی طرف سے تمام امت مسلمہ کو رمضان مبارک۔ اس رمضان میں اللہ آپ کو نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
Be the first to know and let us send you an email when Aabshar FC Bagh-Ajk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.