20/08/2026
گیند کو 2 حصوں میں کاٹنے کا انوکھا واقعہ۔۔۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم صرف 171 رنز پر آؤٹ ھو گئی جس میں انگلینڈ کے 2 باولروں نے 5_5 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔عام طور پر ھوتا یہ ھے کہ جو باولر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرتا ھے وہ باھر جاتے ھوئے ٹیم کو لیڈ کرتا ھے اور سب لوگوں سے داد وصول کرتا ھے۔۔۔ اس کو میچ بال اپنے پاس یادگار کے طور پر رکھنے کی اجازت ھوتی ھے؟ مگر یہاں بال کے دعوے دار 2 بن گئے۔۔۔ تو رابنسن اور ٹنگ نے آپس میں فیصلہ کیا کہ کیوں نہ بال کے 2 ٹکڑے کر کے اسے تقسیم کر لیا جائے؟ گراونڈ اسٹاف کے ایک ممبر سے خدمات لی گئیں اور کچھ دیر بعد جب صحافیوں کے سامنے گیند کے 2 ٹکڑوں کو دکھایا گیا تو کرکٹ کی تاریخ کے اس پہلے واقعے پر تمام لوگ حیران رہ گئے۔۔۔
کسی نے سوال اٹھایا " کیا آئی سی سی اس پر کوئی ایکشن لے سکتا ھے؟ جسکا واضح جواب یہ ھے کہ چونکہ یہ تمام عمل کھیل کے دوران نہیں؟ بلکہ گراونڈ کے باھر ھوا اس لئے اسے محض پہلی دفعہ رونما ھونے والے ایک انوکھے واقعہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔۔۔۔