Malkot Champions Trophy

Malkot Champions Trophy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Malkot Champions Trophy, Sports League, Kenar Cricket Ground, Malkot, Abbottabad.

Welcome to the official page of Malkot Champions Trophy – where passion meets tape ball action! 🏏 Stay tuned for thrilling matches, rising stars, and pure cricketing madness🏏

26/02/2026
ہر کامیاب ایونٹ کے پیچھے ایک مضبوط، محنتی اور پُرخلوص ٹیم ہوتی ہے ایسی ٹیم جو صرف کام نہیں کرتی بلکہ ہر لمحہ، ہر ذمہ دار...
03/07/2025

ہر کامیاب ایونٹ کے پیچھے ایک مضبوط، محنتی اور پُرخلوص ٹیم ہوتی ہے
ایسی ٹیم جو صرف کام نہیں کرتی بلکہ ہر لمحہ، ہر ذمہ داری کو اپنا فرض سمجھ کر نبھاتی ہے۔
ملکوٹ چیمپئنز ٹرافی کی اصل طاقت یہی ٹیم رہی، جنہوں نے دن رات ایک کیا، بغیر کسی لالچ، بغیر کسی ستائش کے، صرف ایک مقصد کے لیے:
اس ایونٹ کو کامیاب بنانا۔

یقین جانیے، جب کام کو صرف کام نہیں بلکہ جذبہ، جنون اور اپنی پہچان سمجھ کر کیا جائے، تبھی وہ حقیقت بنتا ہے۔
ملکوٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی یہ شان دار کامیابی اُن سپاہیوں کے نام، جو ہمیشہ پردے کے پیچھے رہ کر چمکتے ہیں، لیکن اُن کے بغیر یہ چراغ کبھی روشن نہیں ہوتا۔

سلام ہے اس ٹیم کو — یہ ایونٹ آپ کے بغیر ممکن نہ تھا

🏟️ 🏆 🙌
01/07/2025

🏟️ 🏆 🙌

CHAMPIONS OF THE HILLS – NANDKOT LOVERS 🔥Unmatched energy. Unbeatable performance. Unbreakable team.Winners of the Malko...
01/07/2025

CHAMPIONS OF THE HILLS – NANDKOT LOVERS 🔥
Unmatched energy. Unbeatable performance. Unbreakable team.
Winners of the Malkot Champions Trophy 2025 – you owned the field like true kings! 👑


30/06/2025

Under the stars, we wrote a memory that time won’t erase. Thank you for the warmth and joy. 🌙🏟️🏏

~Team Malkot Champions Trophy 🏆

30/06/2025

ملکوٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 — جذبے، اتحاد اور فخر کا اختتام

الحمدللہ، ملکوٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا اختتام بخیر و خوبی ہوا۔ اگرچہ بارش کی وجہ سے کچھ ارادے ادھورے رہ گئے، لیکن جو پیار، جذبہ اور جنون ہمیں میدان میں دیکھنے کو ملا، وہ ہماری تمام محنتوں کا اصل صلہ تھا۔

گزشتہ ڈھائی ماہ کی مسلسل محنت، دن رات کی جدوجہد، اور ہر لمحہ اس ایونٹ کو یادگار بنانے کی کوشش — سب کچھ کل مغرب کے وقت اُس لمحے میں سمٹ گیا جب گراؤنڈ میں موجود ہزاروں تماشائیوں کا جوش و خروش عروج پر تھا۔ وہ منظر ایک تاریخ بن گیا، جو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔

ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ان 24 ٹیموں کا جنہوں نے اپنے اعتماد سے ہمیں نوازا۔ تمام اسپانسرز کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیا۔

خصوصی شکریہ اپنی ٹیم کے اُن چھوٹے سپاہیوں کا، جنہوں نے جذبے، خلوص اور انتھک محنت سے ایونٹ کو کامیاب بنایا۔ نہ دن دیکھا، نہ رات — صرف کرکٹ سے عشق اور کامیابی کی چاہ۔ ہم نے کئی میدانوں میں کرکٹ کھیلی ہے، لیکن ہمارے بچوں میں جو جنون ہے، وہ واقعی بےمثال ہے۔

یہ ٹورنامنٹ انہی بچوں کے نام ہے — جو ہمارے اصل ہیرو ہیں، اور جن کے بغیر یہ خواب حقیقت نہ بن پاتا۔

اور آخر میں، دل سے شکریہ اُن شائقینِ کرکٹ کا، جو بارش کے باوجود رات گئے تک گراؤنڈ میں موجود رہے۔ آپ نے اپنے جذبے سے یہ ثابت کر دیا کہ اصل کرکٹ صرف میدان میں نہیں، دلوں میں کھیلی جاتی ہے۔

اگر ہماری طرف سے کسی کو کوئی تکلیف یا شکایت ہوئی ہو، تو ہم تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔ ہماری نیت صرف ایک تھی — اپنی دھرتی، اپنے علاقے، اور اپنے لوگوں کے لیے کچھ اچھا اور یادگار کرنا۔

اور انشاءﷲ آنے والے سال ہم مزید بہتر تیاریوں کے ساتھ واپس آئیں گے — ایک نئے جذبے، نئی امید اور نئی تاریخ کے ساتھ۔

والسلام،
ٹیم: ملکوٹ چیمپئنز ٹراف

Address

Kenar Cricket Ground, Malkot
Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malkot Champions Trophy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category