Ajaz Hotline

Call Contact the business

Ajaz Hotline SPORTS & RECREATION

19/09/2026

کسی کو بھول جانا آسان کام نہیں،
کچھ لوگ دل سے نکلتے نہیں، بس زندگی سے دور ہو جاتے ہیں۔
وقت گزر جاتا ہے، مگر یادیں وہیں رہتی ہیں،
اور انسان مسکراتا ضرور ہے، مگر اندر سے ٹوٹا رہتا ہے۔

13/09/2026

خودی کی حفاظت کرنا سیکھ اے انسان،
یہاں ہر چہرہ مخلص نہیں ہوتا۔
پرندوں کا نہیں، درندوں کا دور ہے،
یہاں مسکراہٹوں کے پیچھے بھی راز ہوتے ہیں۔

ہر کسی کو اپنا سمجھنے کی بھول نہ کرنا،
کچھ لوگ قریب ہو کر بھی دل سے دور ہوتے ہیں۔
زمانہ بڑا عجیب ہے، ذرا سنبھل کر چلنا،
یہاں اپنے بھی اکثر مطلب کے مجبور ہوتے ہیں۔

10/09/2026

وقت کے آگے کسی کی نہیں چلتی،
یہ کیسا نشہ ہے جو ہر غرور اتار دیتا ہے۔
غم کا ہو، انا کا ہو یا دولت کا سرور،
وقت آتا ہے تو ہر شخص کو آئینہ دکھا دیتا ہے۔
جو آج خود کو زمانے سے بلند سمجھتا ہے،
کل وہی وقت کی دہلیز پر خاموش کھڑا ملتا ہے۔

10/09/2026
08/09/2026

دنیا کی چالبازیاں دیکھ کر دل دنگ رہ گیا
ہر چہرے کے پیچھے ایک نیا چہرہ نظر آیا۔
دل میں ایسی بے قراری اتری کہ سکون روٹھ گیا،
اور چہرے پر اداسی یوں ٹھہر گئی
جیسے برسوں سے کوئی غم اپنا گھر ڈھونڈ رہا ہو۔

اب حیرت لوگوں کے بدلنے پر نہیں ہوتی
حیرت تو خود پر ہوتی ہے
کہ ہم نے اب تک لوگوں کو
اتنا سچا کیوں سمجھا تھا۔

05/09/2026

کسی کے عیب کو تو بے نقاب نہ کر
خدا بیٹھا ہے، تو حساب نہ کر
بری نظر سے نہ دیکھ مجھ کو دیکھنے والے
میں لاکھ برا سہی، تو اپنی نظر خراب نہ کر

زندگی ہمیں ہر روز کچھ نہ کچھ سکھاتی ہے، بس شرط یہ ہے کہ ہم گزرے ہوئے لمحوں سے سیکھنا جانیں۔خوش رہنے کے لیے سب کچھ مل جان...
05/09/2026

زندگی ہمیں ہر روز کچھ نہ کچھ سکھاتی ہے، بس شرط یہ ہے کہ ہم گزرے ہوئے لمحوں سے سیکھنا جانیں۔
خوش رہنے کے لیے سب کچھ مل جانا ضروری نہیں، جو کچھ ملا ہے اُس کی قدر کرنا ضروری ہے۔
آخرکار زندگی کی خوبصورتی منزل میں نہیں، بلکہ اُس سفر میں ہے جس میں ہم خود کو بہتر بناتے جاتے ہیں-

Address

Srinagar
190005

Telephone

+917780934034

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajaz Hotline posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ajaz Hotline:

Shortcuts

Share