Zaid Khan

Zaid Khan Zaid Khan

شادی کی ایک تقریب میں ایک شخص نے اپنے پرائمری اسکول کے استاد کو دیکھا، جنہوں نے اسے تقریباً 35 سال پہلے پڑھایا تھا۔وہ مح...
16/10/2025

شادی کی ایک تقریب میں ایک شخص نے اپنے پرائمری اسکول کے استاد کو دیکھا، جنہوں نے اسے تقریباً 35 سال پہلے پڑھایا تھا۔
وہ محبت و عقیدت سے لپک کر استاد کے پاس گیا، کچھ جھجکتے ہوئے پوچھا:
"استاد جی، کیا آپ کو یاد ہے، میں کون ہوں؟"

استاد نے نرمی سے کہا:
"معاف کرنا بیٹے، پہچان نہ پایا۔"

شاگرد نے آہستہ لہجے میں کہا:
"میں وہی لڑکا ہوں جس نے ایک بار کلاس میں ساتھی بچے کی گھڑی چرا لی تھی۔
جب وہ بچہ رونے لگا تو آپ نے ہم سب کو کھڑا کر کے جیبیں چیک کرنے کا فیصلہ کیا۔
مجھے لگا اب سب کے سامنے رسوائی ہو گی، سب ہنسیں گے، میری عزت خاک ہو جائے گی۔
لیکن، آپ نے سب سے پہلے ہم سب کو دیوار کی طرف منہ کر کے آنکھیں بند کرنے کا کہا، پھر سب کی جیبیں چیک کیں، اور جب میری باری آئی تو آپ نے میری جیب سے وہ گھڑی نکال لی، لیکن کسی کا نام نہ لیا، کچھ نہ کہا۔
گھڑی واپس اس بچے کو دے دی، اور بات وہیں ختم کر دی۔
نہ کوئی سزا، نہ تضحیک، نہ شرمندگی۔
اسی دن سے میں نے تہیہ کر لیا کہ زندگی میں کبھی کچھ چوری نہیں کروں گا۔

تو استاد جی، آپ کو یہ واقعہ ضرور یاد ہو گا۔"

استاد مسکرائے، کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا:
"ہاں بیٹے، مجھے وہ واقعہ یاد ہے
لیکن جو بات تم نہیں جانتے وہ یہ ہے کہ میں نے بھی تم سب کی جیبیں آنکھیں بند کر کے چیک کی تھیں۔
تاکہ نہ مجھے معلوم ہو چور کون تھا، اور نہ میرے دل میں اس کے لیے کوئی گِرہ رہ جائے۔"

یہی ہوتا ہے ایک سچا استاد
جو صرف علم نہیں دیتا، کردار بھی بناتا ہے۔

ملی میٹر بارش کا کیا مطلب ہے ؟اپ نے اکثر سنا ہوگا کہ فلاں جگہ پر اتنے ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس سے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ ...
21/07/2025

ملی میٹر بارش کا کیا مطلب ہے ؟

اپ نے اکثر سنا ہوگا کہ فلاں جگہ پر اتنے ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس سے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ اب اس ملی میٹر سے کیا مراد ہے اور اس سے سادہ ترین لفظوں میں کیسے پتہ چلتا ہے کہ بارش کتنی ہوئی ہے۔

بارش کو ماپنے کے لیے ایک ٹیوب نما سلنڈر رکھا ہے جس کے اوپر ملی میٹر کے نشانات لگے ہوتے ہیں۔ اس کو رین گیج یا مقیاس المطر کہا جاتا ہے اس سادہ سے آلے کو کسی ایسی مناسب اونچی جگہ پر نصب کر دیا جاتا ہے جہاں پر بارش کے راستے میں درخت یا دیواریں یا کوئی اور رکاوٹ حائل نہ ہو۔ اب جب بارش ہوتی ہے تو پانی اس سلنڈر کے اندر اکٹھا ہوتارہتا ہے اور جب بارش ختم ہوتی ہے تو اس سلنڈر کے اوپر موجود ملی میٹر کے نشانوں سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ بارش کتنے ملی میٹر ہوئی ہے۔

اب ایک ملی میٹر بارش کا مطلب کیا ہے؟ اس کا سادہ سا مطلب ایک مربع میٹر میں ایک لیٹر پانی برسا ہے۔ اگر کہ آپ کے صحن یا چھت میں فی مربع میٹر 10 لیٹر پانی برسا ہے۔ جتنے ملی میٹر بارش اتنے لیٹر فی مربع میٹر بارش۔

آج چکوال میں 470 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کا مطلب ایک مربع میٹر میں 470 لیٹر پانی برسا۔ اگر آپ کے گھر میں ایسا ٹب یا ٹینکی ہے جو ایک ایک میٹر یعنی 3.28 فٹ لمبی اور چوڑی ہےکہیں دس ملی میٹر بارش ہوئی
ہے تو اس کا مطلب ہے

تو اس ٹینکی میں 470 لیٹر پانی برس کر اکٹھا ہوا ہو گا۔

۔ مزید حیرانی کیلئے تصور کریں کہ آپ کا صحن 10 فٹ چوڑا اور دس فٹ لمبا ہے تو 470 ملی میٹر کے حساب سے آپ کے اس صحن میں 4364 لیٹر پانی برسا ہے۔ آگے مجموعی طور پر اندازہ لگا لیں کہ چکوال میں مجموعی طور پر کتنا پانی برسا ہو گا

اوراس سےکتنی تباہی ہوئی ہو گی۔

اور ہاں یہ بھی کہ ایک چارپائی جتنی جگہ میں تقریباً 851 لیٹر بارش ہوئی ہو گی۔

بیٹی کی سب سے بڑی دشمن… اس کی دوست ہو سکتی ہےعورت کی فطرت میں یہ بات شامل ہے کہ وہ جس لڑکی سے دل سے محبت کرتی ہے، اس سے ...
20/07/2025

بیٹی کی سب سے بڑی دشمن… اس کی دوست ہو سکتی ہے

عورت کی فطرت میں یہ بات شامل ہے کہ وہ جس لڑکی سے دل سے محبت کرتی ہے، اس سے بہت جلد متاثر بھی ہو جاتی ہے۔ اس کی باتوں، انداز، لباس، چال دین، حیاء، سب کچھ اپنا لیتی ہے۔ اس لیے اگر آپ کے پاس بیٹی ہے تو یہ باتیں ضرور یاد رکھیں

🔸 بیٹی نے اچانک نماز چھوڑ دی؟
🔹 دیکھیں وہ کس کے ساتھ وقت گزار رہی ہے

🔸 بیٹی نے پردے سے تنگ آ کر شکوہ شروع کر دیا؟
🔹 دھیان دیں، اس کی دوست کس مزاج کی ہے

🔸 داماد کو شکایت ہے کہ بیوی بدل گئی ہے؟
🔹 اس سے پوچھیں: بیٹی کس عورت کی صحبت میں رہنے لگی ہے؟

🔸 بیٹی کے اخلاق بگڑ گئے؟
🔹 اس کے پیچھے اکثر ایک "دوست" ہوتی ہے۔

🔸 تعلیم میں کمی، توجہ کا فقدان؟
🔹 اسکول میں کس کے ساتھ بیٹھتی ہے، معلوم کریں

🔸 موبائل یا تصاویر کے اسکینڈل اکثر کہاں سے نکلتے ہیں؟
🔹 "دوستوں" سے ہی

🔸 شرم و حیاء جو بچپن سے سکھائی تھی، اب کہاں گئی؟
🔹 جو صحبت میں بیٹھی ہے، وہی اس کو بدل رہی ہے۔

🔸 لڑکے نمبر کیسے جان گئے؟
🔹 جواب ایک ہی ہے اُس کی دوست۔

🔸 اچانک جھوٹ اور چھپانے کی عادت؟
🔹 اس کے پیچھے بھی دوست ہے

✅ میں یہ نہیں کہتا کہ ہر غلطی صرف دوست کی وجہ سے ہوتی ہے، لیکن یہ طے ہے کہ بیٹی کے اندر اچانک آنے والی 70 فیصد تبدیلیاں اس کی دوستوں کی وجہ سے آتی ہیں

✅ اکثر دو لڑکیوں کی دوستی بہت گہری نظر آتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسی دوستیوں میں چغل خوری، حسد اور مطلب پرستی چھپی ہوتی ہے۔ ان کی آپس کی باتیں اکثر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے یا بگاڑنے کے لیے ہوتی ہیں، نہ کہ سنوارنے کے لیے

چند سنہری مشورے، ایک بھائی کی طرف سے بہنوں کے لیے

❤️ اپنے والد کی دوست بنو، ان سے جھگڑا نہ کرو
❤️ اپنے شوہر کی اطاعت کرو، اس کی بات مانو
❤️ عورتوں کی بھیڑ سے بچو، بعض اوقات سگی بہن بھی جلتی ہے
❤️ ہر نصیحت خیرخواہی نہیں ہوتی، اکثر نصیحتیں حسد اور سازش ہوتی ہیں
❤️ موبائل نمبر صرف گھر والوں کو دو، دوستوں سے بچاؤ
❤️ انسٹاگرام، فیس بک کی دوستیاں دھوکہ ہیں ان کو صرف سیکھنے کے لیے استعمال کرو
❤️ اپنے ذہن میں حدیں قائم کرو: نماز، پردہ، شوہر کی عزت، باپ اور بھائی کی عزت
❤️ زیادہ بولنا چھوڑ دو، نوے فیصد عورتیں راز نہیں رکھتیں

20/07/2025

ایک مالدار باپ نے اپنے بیٹے کو دیہی علاقے میں لے جانے کا فیصلہ کیا تاکہ اسے دکھا سکے کہ "غربت میں جینا" کیسا ہوتا ہے۔ وہ کچھ دن ایک سادہ سے کسان خاندان کے ساتھ گزار کر واپس آ رہے تھے کہ باپ نے پوچھا:

— "تو، تم نے کیا سیکھا؟"

بیٹا مسکرایا اور بولا:

— "میں نے بہت کچھ سیکھا، ابو۔

ہمارے پاس ایک کتا ہے… ان کے پاس پانچ ہیں۔

ہمارے پاس ایک چھوٹا سا سوئمنگ پول ہے… ان کے پاس ایک بہتا ہوا دریا ہے جو زندگی سے بھرپور ہے۔

ہمارے باغ میں مصنوعی روشنی ہے… ان کے پاس چاندنی اور تاروں کی چمک ہے۔

ہمارا صحن ایک باڑ پر ختم ہو جاتا ہے… ان کا صحن نظر کی آخری حد تک پھیلا ہوا ہے۔

ہم کھانا خریدتے ہیں… وہ اپنے ہاتھوں سے اُگا کر کھاتے ہیں۔

ہم اسپیکر سے موسیقی سنتے ہیں… وہ پرندوں کی چہچہاہٹ اور ہوا کی سرگوشی سنتے ہیں۔

ہم مائیکروویو میں جلدی کھانا بناتے ہیں… وہ آہستہ پکا کر ذائقے سے کھاتے ہیں۔

ہم سب کچھ بند کر کے سوتے ہیں… وہ کھلے دروازوں کے ساتھ سکون سے سوتے ہیں۔

ہم سکرینوں میں گم ہیں… وہ زمین، ایک دوسرے اور زندگی سے جُڑے ہوئے ہیں۔"

باپ خاموش رہ گیا۔

بیٹے نے نرمی سے کہا:

— "ابو… مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ہم کتنے غریب ہیں۔"

💫 بعض اوقات ہم کسی کو سبق سکھانا چاہتے ہیں، لیکن زندگی خود ہمیں ایک نیا سبق دے جاتی ہے۔

وہ باپ اپنے بیٹے کو دکھانا چاہتا تھا کہ کچھ نہ ہونا کیسا ہوتا ہے۔ مگر بچے نے کچھ اور دیکھا — سادگی میں خوشحالی، فطرت میں دولت، اور تعلقات میں خوشی۔

💛 ہو سکتا ہے تم بھی اندازے سے زیادہ امیر ہو۔

دولت ہمیشہ جیب میں نہیں ہوتی — کبھی دل میں، سکون میں، اور آزادی میں ہوتی ہے۔

20/07/2025
20/07/2025

All news

17/01/2025

Adresse

Us

Téléphone

+923490228376

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Zaid Khan publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager