Kahuta sports

Kahuta sports Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kahuta sports, Kahuta.
(3)

کہوٹہ سپورٹس کے اونر جناب فیضان نعیم ستی آج دوبئی کے لیے واپس روانہ ہو گئے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بھائی کو ہر قدم پر کام...
24/05/2026

کہوٹہ سپورٹس کے اونر جناب فیضان نعیم ستی آج دوبئی کے لیے واپس روانہ ہو گئے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بھائی کو ہر قدم پر کامیابی، آسانیاں اور اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔ 🤲

🔥 دھپری والوں تیار ہو جاؤ! 🔥اب دھپری میں جلد کھلنے جا رہا ہے Dupri Snooker Club 🎱✨ بہترین ماحول✨ زبردست ٹیبلز✨ دوستوں کے...
24/05/2026

🔥 دھپری والوں تیار ہو جاؤ! 🔥
اب دھپری میں جلد کھلنے جا رہا ہے Dupri Snooker Club 🎱
✨ بہترین ماحول
✨ زبردست ٹیبلز
✨ دوستوں کے ساتھ بہترین ٹائم
🏆 اوپننگ کے موقع پر شاندار ٹورنامنٹ
💰 Prize Pool: 10,000 PKR
🎫 Entry Fee: 1,000 PKR
آؤ اور اپنا کھیل دکھاؤ — کون بنے گا پہلا چیمپئن؟ 👑
مزید اپڈیٹس کے لیے پیج فالو کریں۔

23/05/2026

کچھ وقت بعد کہوٹہ سپورٹس چینل دوبارہ ایک نئے انداز کے ساتھ آپ کے سامنے آئے گا۔ تحصیل کہوٹہ کے اندر ہونے والے ہر ٹورنامنٹ کا رزلٹ اپڈیٹ کیا جائے گا، چاہے ٹورنامنٹ بڑا ہو یا چھوٹا۔
کہوٹہ سپورٹس چینل کہوٹہ کی کرکٹ اور ٹیلنٹ کو مزید پروموٹ کرنے کے لیے ایک بہترین قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔
اور جہاں بھی یہ نظر آئے گا کہ کوئی ٹورنامنٹ انتظامیہ ذاتی فائدے کے لیے ٹیموں، رجسٹریشن یا کسی اور معاملے میں غلط طریقہ اختیار کر رہی ہے، وہاں کہوٹہ سپورٹس مکمل حقیقت کے ساتھ ویڈیو یا پوسٹ کے ذریعے معلومات سامنے لائے گا۔
ہمارا مقصد کسی کی مخالفت نہیں بلکہ کہوٹہ کی کرکٹ کو بہتر بنانا، ٹیلنٹ کو آگے لانا اور کھیل کے ماحول کو صاف اور شفاف بنانا ہے۔ 🏏

چھے چھن مرکز انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ ٹھکیدار محمد شریف خان صاحب، سکنہ چھے چھن (چھنی ناڑ)، انتقال فرما...
23/05/2026

چھے چھن مرکز
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ ٹھکیدار محمد شریف خان صاحب، سکنہ چھے چھن (چھنی ناڑ)، انتقال فرما گئے۔
مرحوم سیاسی و سماجی حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتے تھے اور علاقے میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کی وفات علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے★
اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور جملہ لواحقین و خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
نماز جنازہ مورخہ 23مئی 2026 دن 2بجے ناڑ کے مقام پر ادا کیا جاے گا


کہوٹہ سپورٹس نے آج سے تقریباً 3 سال پہلے اپنا سفر شروع کیا۔ صرف 14 مہینوں کی محنت سے اپنے علاقے کی کرکٹ کو پروموٹ کرنے ک...
22/05/2026

کہوٹہ سپورٹس نے آج سے تقریباً 3 سال پہلے اپنا سفر شروع کیا۔ صرف 14 مہینوں کی محنت سے اپنے علاقے کی کرکٹ کو پروموٹ کرنے کی پوری کوشش کی۔ اور صرف کہوٹہ ہی نہیں بلکہ گوجر خان، کلر سیداں، سر صوبہ شاہ، کشمیر سہنسہ، راولاکوٹ اور شاہ باغ تک اپنی کمنٹری کا لوہا منوایا۔
پھر ٹھیک 14 مہینوں بعد براڈکاسٹنگ کو الوداع کہہ دیا۔
مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہے کہ ان 14 مہینوں میں بہت عزت بھی ملی اور کافی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ کیونکہ جب لوگ مقابلہ نہ کر سکیں تو پھر وہ مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں۔
کئی بار ایسا ہوا کہ ٹورنامنٹ انتظامیہ دعوت دیتی، لیکن بعد میں انکار کر دیتی۔ وجہ معلوم کی تو پتا چلا کہ کچھ لوگ جو خود کو کہوٹہ کے بہترین براڈکاسٹر سمجھتے ہیں، ان میں مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ وہ انتظامیہ سے یہ کہتے تھے کہ اگر وہ پچ پر آئے تو پھر ہم نہیں آئیں گے۔
اور جب ان سے پوچھا جاتا تو معلوم ہوتا کہ اصل میں ان کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ ہوتا ہے۔
میری سب سے گزارش ہے کہ کہوٹہ کی کرکٹ کو پروموٹ کریں، ذاتی مفادات اور پیسوں کی خاطر دوسروں کا راستہ نہ روکیں۔
میں کہوٹہ کے تمام براڈکاسٹرز سے صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے دو سال میں کہوٹہ کی کرکٹ کے لیے کیا کیا، اس کا جواب آپ خود بہتر جانتے ہیں۔
کچھ لوگوں کو شاید لگے کہ کہوٹہ سپورٹس واپس آنے کا سوچ رہا ہے، تو یہ بات غلط ہے۔ اگر کسی بھائی کو یقین نہ ہو تو وہ رابطہ کر سکتا ہے۔
آخری بات: "اگر دل صاف ہو تو منزل آسان لگتی ہے۔"
اور الحمدللہ، جو عزت کچھ لوگ کئی سالوں میں نہ بنا سکے، وہ اللہ نے ہمیں کم وقت میں عطا کر دی۔

منجاب ۔۔۔ (کہوٹہ سپورٹس)

Best wishes 🙏
20/05/2026

Best wishes 🙏

  ❤️❤️ #حسنینـن ❤️  #نینی❤️❤️❤️اللہ تعالیٰ آپ دونوں کی آنے والی زندگی محبت، خوشیوں، رحمتوں اور آسانیوں سے بھر دے ❤️ہر قد...
19/05/2026

❤️❤️
#حسنینـن ❤️ #نینی❤️❤️❤️

اللہ تعالیٰ آپ دونوں کی آنے والی زندگی محبت، خوشیوں، رحمتوں اور آسانیوں سے بھر دے ❤️
ہر قدم پر کامیابیاں، سکون اور بے شمار خوشیاں نصیب فرمائے ❤️❤️

آمین ❤️🤲

19/05/2026

کہوٹہ کی کرکٹ کو پروموٹ کرنا مشکل نہیں، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاست سے پرہیز کیا جائے اور میرٹ کو اہمیت دی جائے۔ جب تمام کلبز، کھلاڑی اور انتظامیہ ایک ہو کر صرف کرکٹ پر فوکس کریں گے تو کہوٹہ کا ٹیلنٹ خود سامنے آئے گا۔ اتحاد، مستقل ٹورنامنٹس اور صاف شفاف فیصلے ہی کہوٹہ کرکٹ کو آگے لے جا سکتے ہیں۔

17/05/2026

🥰🥰🥰

Most Welcome 🥰
17/05/2026

Most Welcome 🥰

🏏پہلا چوہدری برادران آل پاکستان یوسی لیول کرکٹ ٹورنامنٹایک طویل عرصے کے بعد کہوٹہ کی سرزمین پر اوپن پلیئرز کی شاندار انٹ...
17/05/2026

🏏پہلا چوہدری برادران آل پاکستان یوسی لیول کرکٹ ٹورنامنٹ
ایک طویل عرصے کے بعد کہوٹہ کی سرزمین پر اوپن پلیئرز کی شاندار انٹری ہونے جا رہی ہے۔ اگر یہ تاریخی ٹورنامنٹ کامیاب ہوتا ہے تو یقیناً کہوٹہ کی کرکٹ دوبارہ اپنے عروج کی جانب واپس آئے گی۔
تمام شائقینِ کرکٹ سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈ میں تشریف لائیں، اپنی ٹیموں اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں اور اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
🏆 یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ کہوٹہ کرکٹ کی واپسی کی امید ہے۔
📍 منجاب
📢 انتظامیہ کمیٹی 🏏

Address

Kahuta
53850

Telephone

+923255464313

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kahuta sports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share