Nayyar shahzad Abbasi Cricketer

Nayyar shahzad Abbasi Cricketer Nayyar Shahzad Abbasi is professional cricketer

برطانیہ( UK )کی موجودہ وزیرِ داخلہ ، شبانہ محمود ، جو کہ وزیر اعظم کی دوڑ میں سب سے آگے ھیں ان کا خاندانی تعلق  کشمیر کے...
06/25/2026

برطانیہ( UK )کی موجودہ وزیرِ داخلہ ، شبانہ محمود ، جو کہ وزیر اعظم کی دوڑ میں سب سے آگے ھیں ان کا خاندانی تعلق کشمیر کے شہر مــــــــــیرپور سے ہـــــــــے۔
وہ 17 ستمبر 1980 کو برطانوی شہر برمنگھم میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے لنکن کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔سیاسی کیریئر: وہ 2010 سے برمنگھم کے حلقہ لیڈی ووڈ (Ladywood) سے مسلسل رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہو رہی ہیں۔اہم اعزاز: انہیں برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون وزیرِ داخلہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جیسا کہ؛؛
شبانہ محمود برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کے لیے مضبوط ترین امیدواروں میں شمار ہو رہی ہیں۔ اگر وہ اس عہدے پر منتخب ہو جاتی ہیں، تو وہ نہ صرف پہلی پاکستانی کشمیری نژاد، بلکہ برطانیہ کی تاریخ کی پہلی مسلم وزیر اعظم بھی ہوں ,, انشا اللہ ،

پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز اوپنر توفیق عمر کو خراجِ تحسین 🏏لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے سابق اوپنر توفیق عمر نے اپن...
06/24/2026

پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز اوپنر توفیق عمر کو خراجِ تحسین 🏏

لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے سابق اوپنر توفیق عمر نے اپنی محنت، مستقل مزاجی اور شاندار تکنیک کی بدولت قومی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ 2001ء سے 2014ء تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کئی یادگار اننگز کھیلیں اور ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

📊 کیریئر کی جھلکیاں:
🏏 43 ٹیسٹ میچز
🏏 2,943 ٹیسٹ رنز
🏏 7 سنچریاں، 14 نصف سنچریاں
🏏 بہترین اسکور 236 رنز

🏏 145 فرسٹ کلاس میچز
🏏 8,957 فرسٹ کلاس رنز
🏏 18 سنچریاں اور 48 نصف سنچریاں
🏏 بہترین اسکور 236 رنز

توفیق عمر کا کیریئر اس بات کی مثال ہے کہ محنت، صبر اور عزم کے ساتھ مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ کورونا وائرس جیسی بیماری کو شکست دے کر انہوں نے حوصلے اور ہمت کی ایک اور مثال قائم کی۔

پاکستان کرکٹ کے لیے آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
۔ ❤️🏏

🇵🇰🏏

06/23/2026
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر ملی کہ نیلابٹ کے ہمارے قریبی عزیز  پڑوسی اور ، اظہر عباسی بھائی ،اپنے دور کے معروف کرکٹر سع...
06/23/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر ملی کہ نیلابٹ کے ہمارے قریبی عزیز پڑوسی اور ، اظہر عباسی بھائی ،اپنے دور کے معروف کرکٹر سعود عباسی بھائی اور معروف کرکٹر خالد عباسی کی والدہ محترمہ اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں۔

اولاد کے لیے ماں سے بڑا کوئی سہارا، کوئی نعمت اور کوئی سرمایہ نہیں ہوتا۔ ماں کی محبت، دعا اور شفقت وہ انمول سایہ ہے جس کی کمی کبھی پوری نہیں ہوتی اور اس کے بچھڑ جانے کا غم زندگی بھر دل میں رہتا ہے۔

مرحومہ نہایت شریف النفس، بااخلاق، ہمدرد اور ملنسار خاتون تھیں۔ ان کی وفات اہلِ خانہ ہی نہیں بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور تمام لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

آمین یا رب العالمین

مراکش کے فٹبالر نصیر مزراوی کا ایک بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ شاید وہ ورلڈ کپ کے...
06/23/2026

مراکش کے فٹبالر نصیر مزراوی کا ایک بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ شاید وہ ورلڈ کپ کے بعد اپنا فٹبال کیریئر ختم کرنے کا فیصلہ کریں، کیونکہ زندگی مختصر ہے اور وہ قرآن پاک حفظ کر کے ایک دن مسجد کا امام بننا چاہتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مزراوی اس وقت مانچسٹر یونائیٹڈ اور مراکش کی قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، مگر ان کا کہنا ہے کہ ایمان اور روحانی مقصد ان کی زندگی میں بہت اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کے اس بیان کو مداح ایمان، سادگی اور دینی لگن کی خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں۔
سبحان اللہ

تصویر میں موجود ماضی کے ان کھلاڑیوں کے نام ،،،؟
06/23/2026

تصویر میں موجود ماضی کے ان کھلاڑیوں کے نام ،،،؟

06/22/2026

یہ ضرور سننے اور شئیر بھی کرئے شکریہ

اسلام آباد ،،،آج پرانی یادوں میں اپنے لڑکپن کے بہت پیارے دوست، بہترین کرکٹر، کرکٹ آرگنائزر اور اسلام آباد لکی سٹار کے سا...
06/21/2026

اسلام آباد ،،،آج پرانی یادوں میں اپنے لڑکپن کے بہت پیارے دوست، بہترین کرکٹر، کرکٹ آرگنائزر اور اسلام آباد لکی سٹار کے سابق کپتان محمد سعید مرحوم کی تصویر دیکھی تو بے شمار یادیں تازہ ہو گئیں۔ پنڈی اور اسلام آباد کی کلب کرکٹ کا وہ سنہری دور آنکھوں کے سامنے آ گیا، جب ہم سب کرکٹ کے میدانوں میں ساتھ ہوتے تھے۔

محمدسعید ایک خوش مزاج، ہنس مکھ، شوخ طبیعت اور دوستوں سے محبت کرنے والا انسان تھا۔ جہاں بھی ہوتا اپنی مسکراہٹ، زندہ دلی اور دوستانہ انداز سے محفل کو رونق بخش دیتا تھا۔ آج اسے ہم سے بچھڑے دو تین سال گزر چکے ہیں، مگر اس کی یادیں آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے دوست محمد سعید کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

واقعی، وقت گزر جاتا ہے، لوگ بچھڑ جاتے ہیں، مگر ان کے ساتھ گزرا ہوا خوبصورت وقت اور یادیں ہمیشہ دل میں زندہ رہتی ہیں۔”🥲🙌

فٹ بال کی عالمی تنظیم FIFA کے رکن ممالک کی کل تعداد 211 ہے۔ عالمی درجہ بندی میں FIFA ورلڈ کپ 2026 کی دفاعی چیمپئن ارجنٹا...
06/20/2026

فٹ بال کی عالمی تنظیم FIFA کے رکن ممالک کی کل تعداد 211 ہے۔ عالمی درجہ بندی میں FIFA ورلڈ کپ 2026 کی دفاعی چیمپئن ارجنٹائن 🇦🇷 اس وقت پہلے نمبر پر ہے۔ عالمی درجہ بندی میں پاکستان 🇵🇰 🇵🇰کا نمبر 198 ہے۔ FIFA کی عالمی درجہ بندی میں بھارت 🇮🇳 کا نمبر 138 افغانستان 🇦🇫 کا نمبر 171 مالدیپ 🇲🇻 کا نمبر 173 نیپال 🇳🇵 کا نمبر 177 بنگلہ دیش 🇧🇩 کا نمبر 181 اور سری لنکا 🇱🇰 کی FIFA عالمی درجہ بندی اس وقت 188 واں نمبر پر ہے۔

Address

Calgary, AB

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nayyar shahzad Abbasi Cricketer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nayyar shahzad Abbasi Cricketer:

Share