15/04/2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن
میڈیا سیل
پریس ریلیز
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 18 ٹیموں کے لیے نئے مینجمنٹ پینلز کا اعلان کردیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کی منظوری کے بعد پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 18 (یوتھ) ٹیموں کے لیے نئے کوچنگ اور مینجمنٹ پینلز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
قومی سینئر ٹیم کیلئے اولمپین منظور الحسن کو بطور ہیڈ کوچ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی معاونت کے لیے کوچنگ پینل میں اولمپین خواجہ محمد جنید (کوچ)،اولمپین وسیم احمد (کوچ)،انٹر نیشنل عدنان ذاکر (کوچ)، انٹر نیشنل مظہر عباس (گول کیپنگ کوچ)، اولمپین شکیل عباسی (کوچ) شامل ہیں۔
پاکستان جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر اولمپین ایاز محمود کا تقرر کیا گیا ہے، کوچز پینل میں اولمپین سمیر حسین (کوچ)، انٹرنیشنل اظفر یعقوب (کوچ)، انٹرنیشنل عمران بٹ (کوچ) شامل ہیں
پاکستان یوتھ (انڈر 18) ٹیم کیلئے اولمپین قمر ابراہیم کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض انجام دینے والوں میں اولمپین ریحان بٹ (کوچ)، انٹرنیشنل یاسر اسلام (کوچ)،اولمپین عمر بھٹہ (کوچ) شامل ہیں۔
Pakistan Hockey Federation
Ministry of Inter Provincial Coordination
Asian Hockey Federation