19/05/2026
آئ پی ایل میں کروروں کی آفر ٹھکرا کر اپنی والدہ کو وہیل چیئر پر حج کرنے والا سچا مومن ہاسم آملہ
ایک طرف کندھے پر چھوٹے بچے، دوسری طرف وہیل چیئر پر اپنی بوڑھی ماں۔ یہ منظر کسی فلم کا نہیں، بلکہ اس سال حج کے دوران کا ہے جب ہاشم آملا اپنی ماں اور اہلیہ کے ساتھ اللہ کے گھر کی زیارت کے لیے پہنچے۔
اسی سال آئی پی ایل نے انہیں کمنٹری کے لیے کروڑوں روپے کی آفر دی تھی۔ لیکن ہاشم نے انکار کر دیا۔
وجہ وہ تبلیغ کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز گئے ہوئے تھے۔ پیسے کے آگے ایمان کو ترجیح دینے والا یہی کردار انہیں خاص بناتا ہے۔
کرکٹ کی تاریخ میں ہاشم آملا شاید واحد مسلمان کرکٹر ہیں جن کی ایمانداری اور سچائی کی گواہی خود ان کے غیر مسلم ساتھی کھلاڑی دیتے ہیں۔
ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے اپنی کتاب میں لکھا ہے:
"جب ہمارے میچ ہوتے اور رات کو سب ہوٹل میں اکٹھے ہوتے، تو ایسی کوئی رات نہیں گزری جب میں نے ہاشم آملا کو رات گئے نہ اٹھتے دیکھا ہو۔ ایک بار انگلینڈ ٹور پر رات دیر سے میری آنکھ کھلی تو دیکھا وہ ہوٹل کی مسجد کی طرف جا رہے ہیں۔ اسی وقت مجھے سمجھ آیا کہ ہاشم آملا واقعی ایک بہت بڑا انسان ہے۔"
کرکٹ کے میدان میں رنز بنانے والا، اور زندگی کے میدان میں دلوں کو جیتنے والا۔
یہی ہے ہاشم آملا کا اصل اعزاز۔
---