11/09/2026
*❤️ملک نوید - نام نہیں، برانڈ ہے* 🔥🏏
برکت گلیڈییٹر کا جنون
ملک کرکٹ کلب کی پہچان
کرکٹ کا حسن، بیٹنگ کا جنون، اور 🏏چھکوں کی برسات جب ایک ساتھ نظر آئے تو سمجھ لو سامنے *ملک نوید* کھڑا ہے۔
لیجنڈز میں شمار ہونے کے باوجود آج بھی 🏏گراؤنڈ میں ایسے نظر آتے ہیں جیسے *انڈر نائنٹین کا کوئی نوجوان* پہلی بار اپنے خوابوں کو سچ کرنے آیا ہو۔ وہی جوش، وہی جنون، وہی بھوک۔
لمبے لمبے چھکے، دلکش چوکے، اور کلاسیکل شارٹس دیکھ کر شائقین کرکٹ جھوم اٹھے، ہر زبان پر ایک ہی نعرہ تھا
*واہ کیا کہنے، 🌹ملک نوید تیرے کیا کہنے!*
خوبصورت ❤️🌹شخصیت، شاندار بیٹسمین، اور کرکٹ سے بے پناہ محبت کرنے والا انسان۔ آپ کی بیٹنگ میں آج بھی وہی تازگی ہے، وہی اٹیک ہے جو ایک لیجنڈ کو عام کھلاڑی سے الگ کرتا ہے۔
آپ گراؤنڈ میں اترتے ہیں تو گراؤنڈ کا نقشہ ہی بدل جاتا ہے، باؤلر پریشان اور 🌹تماشائی خوش۔
اللہ پاک آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے، آپ کی فارم کو مزید نکھارے، اور آپ ایسے ہی 🏏چھکوں چوکوں سے شائقین کے دل جیتتے رہیں۔ آپ ہمارا فخر ہیں، آپ ہمارے ملتان کا سرمایہ ہیں۔
*لیجنڈ آج بھی جوان ہے -❤️ ملک نوید* 👑💚